Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

ابوظہبی میں بالسٹک میزائل سے آئل ریفائنری میں آگ

ایران کے پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ وہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل روک سکتے ہیں

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
9 hours ago
ابوظہبی میں بالسٹک میزائل سے آئل ریفائنری میں آگ

ابوظہبی :  ابوظہبی میں دنیا کی مشہور یاس مرینا کے اوپر دھواں اُٹھتا ہوا دیکھا گیا ہے کیونکہ ایران نے یو اے ای پر ایک اور ڈرون حملہ کیا ہے۔دبئی میں عوام سائرن بجتے ہی محفوظ مقامات پر پہنچ گئے ہیں کیونکہ ایرانی حکومت نے اسرائیل، امریکہ اور مشرق وسطیٰ میں اس کے اتحادیوں کو شدید نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔دبئی، ابوظہبی اور فجیرہ میں وارننگ جاری کیے گئے ہیں، جن میں مقامی عوام اور سیاحوں کو محفوظ رہنے کیلئے خبردار کیا گیا ہے جب کہ یو اے ای کی جانب سے 131 خودکش ڈرونز کی بیراج کے بعد اسے بالسٹک میزائل اور 6 ڈرون سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس درمیان ایران کے پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل روک سکتے ہیں اور ایک بوند تیل بھی گزرنے نہیں دیں گے۔پاسداران انقلاب کے مطابق اگر امریکہ یا اس کے اتحادیوں نے خطہ میں مزید دباؤ بڑھایا تو ایران آبنائے ہرمز کو بند کرنے سمیت سخت اقدامات کر سکتا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ابھی سمندر میں میزائل اور ڈرون کے علاوہ ان کی بڑی طاقت ظاہر نہیں کی گئی۔ادھر امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے کہا ہے کہ امریکی بحریہ جلد ہی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو سکیورٹی فراہم کرے گی تاکہ عالمی تجارت متاثر نہ ہو۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کے اس بیان پر کہ امریکہ جہازوں کو تحفظ فراہم کرے گا ایرانی پاسداران نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے چیلنج کر دیا ہے۔اسی دوران کویت کی ایک بندرگاہ کے قریب دھماکے کے بعد ایک کارگو ٹینکر سے سمندر میں تیل رسنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں تاہم ابتدائی رپورٹس کے مطابق جہاز کا عملہ محفوظ ہے۔ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم گزرگاہ ہے اور اس کی بندش عالمی معیشت اور تیل کی قیمتوں پر بڑے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔حملے کے خطرہ کے خوف سے قطر نے بھی آبنائے ہرمز سے گیاس کی سپلائی کو معطل کردیا ہے۔ ان حالات میں عالمی سطح پر تیل کے بحران کا اندیشہ ہے۔

Recent News

مسجد اقصیٰ میں نمازِ جمعہ پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں نمازِ جمعہ پر پابندی

March 6, 2026
ابوظہبی میں بالسٹک میزائل سے آئل ریفائنری میں آگ

ابوظہبی میں بالسٹک میزائل سے آئل ریفائنری میں آگ

March 6, 2026
ایران نے امریکی ٹینکر تباہ کرنے کا کیا دعویٰ

ایران نے امریکی ٹینکر تباہ کرنے کا کیا دعویٰ

March 6, 2026
وزیر اعلیٰ کاعہدہ چھوڑکرنتیش کمارا ب راجیہ سبھا کی نمائدگی کرینگے

وزیر اعلیٰ کاعہدہ چھوڑکرنتیش کمارا ب راجیہ سبھا کی نمائدگی کرینگے

March 5, 2026
سیاسی کشیدگی کے سبب ڈالر 92 روپے سے زیادہ مہنگا

سیاسی کشیدگی کے سبب ڈالر 92 روپے سے زیادہ مہنگا

March 5, 2026
مہاراشٹرا میں تبلیغی جماعت  پر شدت پسندوں کا حملہ

مہاراشٹرا میں تبلیغی جماعت پر شدت پسندوں کا حملہ

March 5, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.