Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

دہلی کے پرائیویٹ اسکولوں میں اضافی فیس کو لے کر مایوسی

اسکول کی فیس ادا نہ کرنے والے 40 طلبا کا نام کاٹے جانے سے سرپرست حیران

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
19 hours ago
دہلی حکومت نے سرکاری اسکولوں میں داخلہ کو لے کر  اہم فیصلہ لیا

دہلی کے پرائیویٹ اسکولوں میں فیس اضافہ کا معاملہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ ایک طرف اضافی فیس کو لے کر سرپرستوں میں مایوسی ہے، دوسری طرف پرائیویٹ اسکولوں نے ایسے طلبا کے نام کاٹنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جنھوں نے فیس کی ادائیگی نہیں کی ہے۔ میور وہار اور دوارکا کے 2 بڑے اسکولوں پر والدین نے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسکول انتظامیہ منمانے طریقے سے فیس بڑھا کر طلبا پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ فیس ادا نہ کرنے کی صورت میں بچوں کے نام کاٹنے کی کارروائی سے والدین میں ناراضگی بڑھ رہی ہے۔ ایسی خبریں ہیں کہ مجموعی طور پر تقریباً 40 بچوں کے نام اس لیے کاٹ دیے گئے ہیں کیونکہ انھوں نے بڑھی ہوئی فیس ادا نہیں کی ہے۔ اس معاملہ میں اب قانونی لڑائی بھی شروع ہو چکی ہے اور ہائی کورٹ میں سماعت ہو رہی ہے۔

والدین کا کہنا ہے کہ اسکول انتظامیہ اصولوں کو نظرانداز کر رہی ہے اور بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔ اس معاملے پر عآپ لیڈر سوربھ بھاردواج نے بھی سوال اٹھائے ہیں۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ میور وہار میں واقع سلوان اسکول کے خلاف والدین 27 مارچ کو احتجاج کرنے جا رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ اسکول زبردستی بڑھی ہوئی فیس وصول کرنے کے لیے بچوں کے نام کاٹنے کا دباؤ بنا رہا ہے۔ یہی نہیں، اسکول نے طلبا کے ریزلٹ کو بھی روک دیا ہے، جس سے والدین کی تشویش مزید بڑھ گئی ہے۔

والدین کے مطابق نرسری جیسے چھوٹے بچوں تک کو نام کاٹنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ اسکول قصداً دباؤ ڈال رہا ہے تاکہ والدین بڑھی ہوئی فیس ادا کرنے پر مجبور ہو جائیں۔ اس معاملے کی سماعت فی الحال دہلی ہائی کورٹ میں جاری ہے۔دوارکا کے ایک اسکول نے بھی والدین کو نوٹس بھیج کر انتباہ دیا ہے کہ اگر بڑھی ہوئی فیس جلد جمع نہ کی گئی تو بچوں کے نام اسکول سے خارج کر دیے جائیں گے۔ اس سے والدین میں خوف اور بے یقینی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ ایک والد نے بتایا کہ ان کے بچے کی فیس اتنی زیادہ بڑھا دی گئی ہے کہ اسے ادا کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ ان سے تقریباً 1.78 لاکھ روپے جمع کرنے کو کہا گیا ہے، جو ان کے لیے ایک بڑا بوجھ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فیس اور دیگر چارجز ضرورت سے کہیں زیادہ ہیں۔

Recent News

وزیر اعظم نریندرمودی کے ہاتھوں ’نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ کا افتتاح

وزیر اعظم نریندرمودی کے ہاتھوں ’نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ کا افتتاح

March 28, 2026
دہلی ہوائی اڈے پر انڈیگو طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

دہلی ہوائی اڈے پر انڈیگو طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

March 28, 2026
دہلی حکومت نے سرکاری اسکولوں میں داخلہ کو لے کر  اہم فیصلہ لیا

دہلی کے پرائیویٹ اسکولوں میں اضافی فیس کو لے کر مایوسی

March 28, 2026
یکم اپریل  سے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں تبدیلی ممکن

یکم اپریل سے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں تبدیلی ممکن

March 27, 2026
اترپردیش  میں پٹرول۔ ڈیزل اورایل پی جی کے لیے مارا ماری

اترپردیش میں پٹرول۔ ڈیزل اورایل پی جی کے لیے مارا ماری

March 26, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

وندے ماترم لازمی نہیں‘محمود مدنی کا جبر پر عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

March 26, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.