Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home Breaking News

دہلی یونیورسٹی کے دو کالجوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی

دھمکی کے بعد نارتھ کیمپس پولیس چھاؤنی میں تبدیل ہوگیا اور بم اسکواڈ اور فائربریگیڈ موقع پر پہنچے اورسرچ آپریشن شروع کردیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 months ago
لکھنؤ میں ’سی ایم ہیلپ لائن‘ ملازمین کا زبردست احتجاج

قومی راجدھانی دہلی میں پیر کی صبح اس وقت ایک بار پھر افراتفری مچ گئی جب دہلی یونیورسٹی کے دو ممتاز کالجوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی موصول ہوئی۔ کالج کے میل پر بھیجے گئے دھمکی آمیز پیغام کے بعد دہلی یونیورسٹی کے رامجس کالج اور مرانڈا کالج کو فوری طور پر خالی کر الیا گیا۔ بم کی دھمکی کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے نارتھ کیمپس پولیس چھاؤنی میں تبدیل ہوگیا اور اطلاع ملتے ہی دہلی پولیس کے ساتھ بم اسکواڈ اور فائربریگیڈ موقع پر پہنچ گئے اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔ اس کے علاوہ پنجاب، چندی گڑھ کے کئی تعلیمی اداروں کو بھی بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔

اطلاعات کے مطابق دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) کے کالجوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے پر دہلی پولیس حرکت میں آگئی۔ بم اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ کو فوری طور پر کالج کیمپس روانہ کر دیا گیا۔ سیکورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور کسی بھی مشکوک چیز کا پتہ لگانے کے لیے کالج کے چپے چپے کی تلاشی شروع کردی۔ ابھی تک تلاشی کے دوران کوئی دھماکہ خیز مواد یا مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔ جانچ ایجنسیاں اپنی ضروری کارروائی میں مصروف ہیں۔

پولیس کے مطابق دہلی یونیورسٹی کے رامجس کالج اور مرانڈا کالج کو ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکی ملی تھی۔ اس اطلاع کے بعد تمام طلباء، اساتذہ اور عملے کو فوری طور پر باہر نکال لیا گیا۔ دہلی پولیس اس معاملے کی مکمل جانچ کر رہی ہے۔ دھمکی آمیز ای میل کے ذرائع کا پتہ لگانے کے لیے سائبر سیل کو بھی فعال کر دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی دہلی کے مختلف اسکول،کالجوں اور عدالتوں کو بم کی دھمکیاں دی جاچکی ہیں۔ لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ ہر باریہ دھمکیاں افواہ ہی ثابت ہوئی ہیں۔

بتادیں کہ دہلی کے ساتھ ساتھ چنڈی گڑھ یونیورسٹی کو بھی بم کی دھمکی دی گئی ہے۔ایک ای میل کے ذریعہ گاندھی بھون سے لے کر سیکریٹریٹ تک میں دھماکہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔جالندھر میں بھی کئی مشہور اسکولوں کو اسی طرح بم سے اڑانے کی دھمکی والے ای میل موصول ہوئے ہیں۔ ان میں دہلی پبلک اسکول، میئر ورلڈ اسکول اورایم جی این اسکول شامل ہیں۔ چنڈی گڑھ یونیورسٹی کو ملے ای میل میں لکھا ہے کہ’’ اپنے بچوں کو بچاؤ، خالصتان والے بچوں کے خلاف نہیں، ہندوستان کی مودی سرکار کو تباہ کریں گے‘‘۔ ای میل میں 14 اپریل کو بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

Recent News

نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے پرکمرشیل پروازیں باضابطہ طور پر شروع

نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے پرکمرشیل پروازیں باضابطہ طور پر شروع

June 15, 2026
اقوام متحدہ کی جانب سےامریکہ اور ایران کے مابین امن معاہدے کا خیر مقدم

اقوام متحدہ کی جانب سےامریکہ اور ایران کے مابین امن معاہدے کا خیر مقدم

June 15, 2026
اتراکھنڈ میں  یکساں سول کوڈ کے نفاذ پرجمعیۃ علماء ہند کا شدید تشویش  اظہار

دھمکی اور دباؤکے ذریعہ ہمیں آئینی حقوق سے دستبردار نہیں کیا جا سکتا: جمیعۃ العلما

June 15, 2026
نیشنلسٹ سٹیزنس پارٹی میں ضم ہونے کا  ترنمول کے باغیوں کا فیصلہ

نیشنلسٹ سٹیزنس پارٹی میں ضم ہونے کا ترنمول کے باغیوں کا فیصلہ

June 15, 2026
دہلی  کے  لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملنے کی امید

دہلی-این سی آر میں بارش سے موسم خوشگوار- حبس بھری گرمی سے راحت

June 15, 2026
سونا-چاندی خریدنے والوں کے لیےخوشخبری – قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

سونا-چاندی خریدنے والوں کے لیےخوشخبری – قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

June 14, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.