Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

دہلی میں اب ادھر ادھر نہیں پھینکی ٹوٹی ہوئی مورتیاں جائیں گی

ریکھا گپتا نے کہا کہ ہم مورتیوں کو احترام کے ساتھ ری سائیکل کرنے کے لیے خاص سنٹر شروع کر رہے ہیں

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
19 hours ago
دہلی میں اب ادھر ادھر نہیں پھینکی  ٹوٹی ہوئی مورتیاں جائیں گی

دہلی کی ریکھا گپتا حکومت راجدھانی کے ماحول کو لے کر کئی اقدامات کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں حکومت نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ اکثر تہواروں کے موقع پر اور ٹوٹی ہوئی مورتیوں کو تبدیل کرنے کے بعد انہیں گھاٹ یا کھلی جگہوں پر پھینک دیا جاتا ہے۔ ٹوٹی ہوئی مورتیوں کو اس سے بچانے کے لیے دہلی حکومت ایسی مورتیوں کے لیے کلیکشن سینٹر  بنانے جا رہی ہے۔ بعد میں ان مورتیوں کو ری سائیکل کیا جائے گا۔

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو جاری کر کہا کہ ’’ہم اپنی پسندیدہ مورتیوں کو احترام کے ساتھ ری سائیکل کرنے کے لیے خاص سنٹر شروع کر رہے ہیں۔ یہ ایک صاف ستھری، ثقافتی طور پر بیدار اور ترقی یافتہ دہلی کی طرف دل سے اٹھایا گیا ایک قدم ہے۔‘‘ حکومت اس مسئلے پر عوام کو بھی شامل کرنا چاہتی ہے اور ان سے تجاویز بھی طلب کی ہیں۔

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کلیکشن سنٹر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’عوامی شراکت داری ہر اچھی پہل کو اور بھی مضبوط بناتی ہے۔ اپنے خیالات اور تجاویز کا اظہار کریں اور آئیے ہم سب مل کر، پورے وقار اور ذمہ داری کے ساتھ عقیدت کا احترام کریں۔

قابل ذکر ہے کہ حکومت کی اس پہل سے ٹوٹی ہوئی مورتیوں کو ادھر ادھر (جیسے سڑکوں، پارکوں یا ندیوں میں) پھینکنے سے روکا جا سکے گا۔ انہیں اکٹھا کر کے احترام کے ساتھ سائنسی طریقوں سے ری سائیکلنگ کے لیے بھیجا جائے گا۔ ان مراکز کے قیام اور جگہ کے انتخاب کے سلسلے میں حکومت کی طرف سے عام لوگوں سے تجاویز بھی مانگی گئی ہیں، تاکہ عوام بھی اس میں شامل ہو سکے۔

Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.