Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

شرجیل امام اور عمر خالد ضمانت کے لیے پھر پہنچے عدالت

عدالت نے دہلی پولیس سے جواب طلب کیا اور معاملے کی آئندہ سماعت 4 جولائی کے لیے مقرر کر دی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 hours ago
شرجیل امام اور عمر خالد ضمانت کے لیے پھر پہنچے عدالت

2020 میں ہوئے دہلی فسادات کے کلیدی ملزمین شرجیل امام اور عمر خالد نے دہلی کی کڑکڑڈوما کورٹ میں ایک بار پھر ضمانت کی عرضی داخل کی ہے۔ شرجیل امام کی سابقہ ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ نے 5 جنوری 2026 کو مسترد کر دی تھی۔ ٹرائل کورٹ نے اس معاملے میں دہلی پولیس سے جواب طلب کیا ہے، جبکہ مقدمے کی اگلی سماعت 4 جولائی کو ہونی ہے۔شرجیل امام اور عمر خالد کی درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ان کی سابقہ ضمانت کی درخواست مسترد کیے جانے کے 6 ماہ سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے باوجود مقدمہ کی سماعت میں کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ اضافی سیشن جج سُمیدھ سینی کے سامنے دائر ان نئی درخواستوں پر عدالت نے جمعہ کے روز دہلی پولیس سے جواب طلب کیا اور معاملے کی آئندہ سماعت 4 جولائی کے لیے مقرر کر دی۔

قابل ذکر ہے کہ جنوری میں سپریم کورٹ نے 2020 کے دہلی فساد سازش معاملے میں عمر خالد اور شرجیل امام کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا، جبکہ 5 دیگر ملزمین کو راحت دے دی گئی تھی۔ جسٹس اروند کمار اور جسٹس این وی انجاریا کی بنچ نے کہا تھا کہ یو اے پی اے (غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ) کے تحت عمر خالد اور شرجیل امام کے خلاف بادی النظر میں مقدمہ بنتا ہے۔ عدالت نے یہ بھی تبصرہ کیا تھا کہ مقدمہ کے تمام ملزمین سازش میں یکساں کردار کے حامل نہیں ہیں۔ اسی وجہ سے عدالت نے گلفشاں فاطمہ، میران حیدر، شفا الرحمٰن، محمد سلیم خان اور شاداب احمد کو ضمانت دے دی تھی۔
واضح رہے کہ عمر خالد، شرجیل امام اور کئی دیگر افراد کے خلاف یو اے پی اے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان پر فروری 2020 میں شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے فسادات کا مرکزی سازش کار ہونے کا الزام ہے۔ دراصل سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کے دوران بھڑکنے والے تشدد میں 53 افراد ہلاک ہوئے تھے اور 700 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔ اسی معاملے میں شرجیل امام اور عمر خالد کئی سالوں سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔

Recent News

سونا-چاندی خریدنے والوں کے لیےخوشخبری – قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

سونا-چاندی خریدنے والوں کے لیےخوشخبری – قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

June 14, 2026
شرجیل امام اور عمر خالد ضمانت کے لیے پھر پہنچے عدالت

شرجیل امام اور عمر خالد ضمانت کے لیے پھر پہنچے عدالت

June 14, 2026
نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پہلی فلائٹ کا شیڈول جاری

نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پہلی فلائٹ کا شیڈول جاری

June 14, 2026
کابینہ سکریٹری نے نیٹ  امتحان کی تیاریوں کا جائزہ لیا

کابینہ سکریٹری نے نیٹ امتحان کی تیاریوں کا جائزہ لیا

June 13, 2026
جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کو غداری کے جرم میں 30 سال قید کی سزا

جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کو غداری کے جرم میں 30 سال قید کی سزا

June 13, 2026
آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں اضافہ

آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں اضافہ

June 13, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.