Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

دہلی-این سی آر میں بارش سے موسم خوشگوار- حبس بھری گرمی سے راحت

کئی مقامات پر لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل کر موسم کی اس تبدیلی سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 days ago
دہلی  کے  لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملنے کی امید

دہلی-این سی آر میں پیر کی صبح موسم نے کروٹ لی، جس سے لوگوں کو چلچلاتی گرمی سے راحت ملی۔ گروگرام سمیت قومی راجدھانی خطہ کے کئی علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ اس تبدیلی سے درجہ حرارت میں کمی آئی اور حبس بھری گرمی سے بڑی راحت ملی۔اس دوران محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اورینج الرٹ جاری کردیا ہے۔ آئندہ کچھ گھنٹوں میں دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے، بجلی کڑکنے اور ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔ وہیں روہتک سے دہلی تک بادل چھائے ہوئے ہیں۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق روہتک کے اوپر ایک تازہ اور مضبوط محرک بادل جنوب مشرقی سمت میں آگے بڑھا ہے۔ بادلوں کے غبار کے اثر سے دہلی۔ این سی آر کے زیادہ تر علاقوں میں بارش اور بوندا باندی دیکھنے کی مل رہی ہے۔

بارش کی بوندوں نے دن کی شروعات کے ساتھ ہی گرمی کے تیور کو نرم کر دیا۔ گروگرام اور دہلی سمیت این سی آر کے دیگر حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس موسمی تبدیلی نے دن کے وقت کے درجہ حرارت کو براہ راست متاثر کیا، جو معمول سے چند ڈگری کم ہو گیا۔ لوگوں نے خوشگوار موسم کا لطف اٹھایا اور کئی مقامات پر لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل کر موسم کی اس تبدیلی سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔

ایک روز قبل اتوار کو راجدھانی میں گرمی کی وجہ سے لوگ پریشان دیکھے گئے۔ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت میں 4.8 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 2.9 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوا۔ اگلے ایک ہفتے تک تیز دھوپ کا اندازہ لگایا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 20 جون تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

Recent News

نئے ہجری سال کے آغاز پر غلافِ کعبہ تبدیل،روح پرور منظر

نئے ہجری سال کے آغاز پر غلافِ کعبہ تبدیل،روح پرور منظر

June 17, 2026
محرم الحرام کا چاند نظرآنے کے ساتھ ہی   نیا اسلامی سال 1448ھ شروع

محرم الحرام کا چاند نظرآنے کے ساتھ ہی نیا اسلامی سال 1448ھ شروع

June 17, 2026
میرٹھ کی تاریخی تھانے والی مسجد پر تنازعہ شدت اختیار کر گیا-امام کو  نوٹس

میرٹھ کی تاریخی تھانے والی مسجد پر تنازعہ شدت اختیار کر گیا-امام کو نوٹس

June 16, 2026
’ٹرانس جینڈر پرسنز ترمیمی ایکٹ 2026‘ کو چیلنج کرنے والی رِٹ عرضیوں پر جاری کارروائی پر روک

’ٹرانس جینڈر پرسنز ترمیمی ایکٹ 2026‘ کو چیلنج کرنے والی رِٹ عرضیوں پر جاری کارروائی پر روک

June 16, 2026
ڈیزل پر 14 اور اے ٹی ایف پر 12.5 روپئے فی لیٹر برآمد ڈیوٹی میں اضافہ

ڈیزل پر 14 اور اے ٹی ایف پر 12.5 روپئے فی لیٹر برآمد ڈیوٹی میں اضافہ

June 16, 2026
نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے پرکمرشیل پروازیں باضابطہ طور پر شروع

نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے پرکمرشیل پروازیں باضابطہ طور پر شروع

June 15, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.