Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

نیٹ یو جی 2026 کے ری ایگزام کے پیش نظر وسیع پیمانے پر حفاظتی اور انتظامی تیاریاں

ملک بھر میں ایک بڑی ماک ڈرل کا انعقاد کیاجا رہا ہے تاکہ امتحانی انتظامات اور مختلف اداروں کے درمیان تال میل کا جائزہ لیا جا سکے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 hours ago
نیٹ یو جی 2026 کے ری ایگزام  کے پیش نظر وسیع پیمانے پر حفاظتی اور انتظامی تیاریاں

نئی دہلی: ملک میں 21 جون کو منعقد ہونے جا رہے نیٹ یو جی 2026 کے ری ایگزام یعنی دوبارہ امتحان کے پیش نظر وسیع پیمانے پر حفاظتی اور انتظامی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اسی سلسلے میں  کو ملک بھر میں ایک بڑی ماک ڈرل کا انعقاد کیاجا رہا ہے تاکہ امتحانی انتظامات اور مختلف اداروں کے درمیان تال میل کا جائزہ لیا جا سکے۔

حکام کے مطابق یہ ماک ڈرل صبح 9 بجے شروع ہوگی اور رات تک جاری رہے گی۔ اس میں ملک بھر سے ڈھائی لاکھ سے زیادہ سکیورٹی اہلکار شریک ہوں گے۔ تمام امتحانی مراکز قومی جانچ ایجنسی (این ٹی اے) کے حوالے کر دیے گئے ہیں اور امتحان کے دن 3 سطحی حفاظتی نظام نافذ رہے گا۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ سوالیہ پرچوں اور جوابی کاپیوں کی حفاظت کی ذمہ داری نیم فوجی دستوں کے سپرد کی گئی ہے۔ ملک بھر میں 5000 سے زائد امتحانی مراکز کی نگرانی کلوز سرکٹ کیمروں اور سکیورٹی اہلکاروں کے ذریعے کی جائے گی تاکہ کسی بھی بے ضابطگی کو فوری طور پر روکا جا سکے۔

کلوز سرکٹ کیمروں کی تصاویر قومی جانچ ایجنسی کو ریئل ٹائم میں دستیاب رہیں گی۔ اس کے علاوہ امتحان سے متعلق کسی بھی مشتبہ سرگرمی اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں یا غیر قانونی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی نگرانی مرکز بھی قائم کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ تمام تفتیشی اور حفاظتی اداروں کو پہلے ہی چوکس کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ریاستی اور مرکزی حکومتوں کے افسران بھی امتحانی مراکز پر انتظامات کا جائزہ لیتے رہیں گے تاکہ امتحان کا انعقاد شفاف اور منظم طریقے سے یقینی بنایا جا سکے۔

21 جون کو ہونے والی نیٹ یو جی 2026 کی دوبارہ امتحان کے لیے تقریباً 22 لاکھ امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ ان میں سے تقریباً 18 لاکھ امیدوار اپنے داخلہ کارڈ حاصل کر چکے ہیں۔

حکام کے مطابق ملک گیر ماک ڈرل کا بنیادی مقصد امتحان سے پہلے حفاظتی اقدامات، مختلف اداروں کے درمیان رابطے اور انتظامی تیاریوں کی مؤثریت کا جائزہ لینا ہے تاکہ امتحان کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.