Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

امریکہ اور کناڈا کے مابین کشیدگی میں اضافہ

ٹرمپ نے 50 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کا کیا اعلان

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
9 hours ago
امریکہ اور کناڈا کے مابین کشیدگی میں اضافہ

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کناڈا کی سینکڑوں مصنوعات پر50  فیصد اضافی ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ ٹرمپ کے اس فیصلے کی وجہ سے شمالی امریکہ میں دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ 1930 کے ٹیرف ایکٹ کی دفعہ 338 کا استعمال کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 3 مختلف اعلانات پر دستخط کیے، جس کے تحت منتخب کینیڈین درآمدات پر 50 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ’’اس اقدام کا مقصد کناڈا کی جانب سے امریکی تجارت کے ساتھ کیے جا رہے مبینہ امتیازی سلوک کے باعث امریکی کاروبار کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی کرنا اور خصوصاً آٹوموبائل، الکحل مشروبات اور ڈیری مصنوعات کی برآمدات کے لیے امریکی کمپنیوں کو مساوی مسابقتی مواقع فراہم کرنا ہے۔‘‘

وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ نئے ٹیرف دستخط کے 30 دنوں بعد نافذ ہوں گے اور امریکہ، میکسیکو اور کناڈا معاہدے (یو ایس ایم سی اے) کے تحت ملنے والی کسی بھی رعایتی سہولت سے الگ ہو کر نافذ کیے جائیں گے۔ تاہم توانائی، پوٹاش، سیکشن 232 کے تحت پہلے سے ٹیرف کے دائرے میں شامل مصنوعات، مچھلی، اہم معدنیات اور بعض دیگر مخصوص اشیا کو ان نئے ٹیرف سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ یہ ٹیرف کناڈا سے درآمد ہونے والی کئی اقسام کی مصنوعات پر نافذ ہوگا۔ ان میں وائن، ہاکی اسٹک اور سیمنٹ سے لے کر مختلف اشیا شامل ہیں۔ اس کے ساتھ جاری کیے گئے ضمیموں میں ٹیرف کے سینکڑوں زمرے درج کیے گئے ہیں، جن پر اضافی 50  فیصد درآمدی ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ وائٹ ہاؤس کا الزام ہے کہ کناڈا طویل عرصے سے ایسی تجارتی پالیسیاں اپناتا رہا ہے، جو امریکی برآمد کنندگان کے ساتھ امتیازی سلوک کرتی ہیں، جبکہ دیگر تجارتی شراکت داروں کو زیادہ سازگار ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق کناڈا نے امریکی موٹر گاڑیوں پر ایسے ٹیرف اور درآمدی کوٹے کی پابندیاں عائد کیں، جو دوسرے ممالک سے آنے والی گاڑیوں پر نافذ نہیں ہوتیں۔ اس کے ساتھ ہی کوٹا نظام کو اس انداز سے چلایا گیا کہ امریکی گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو امریکہ میں پیداوار بڑھانے کے بجائے کناڈا میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب ملے۔ وائٹ ہاؤس کی فیکٹ شیٹ کے مطابق اپریل 2025 سے مارچ 2026 کے درمیان کناڈا کی جانب سے امریکہ سے درآمد کی جانے والی موٹر گاڑیوں کی مالیت گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 22  فیصد (تقریباً 5.6 ارب ڈالر) کم ہو گئی۔ دوسری جانب اس دوران دیگر ممالک سے گاڑیوں کی درآمد میں اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں امریکی برآمدات کی جگہ دوسرے ممالک کی مصنوعات نے لے لی۔

وائٹ ہاؤس نے امریکی الکحل مشروبات پر عائد پابندیوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کناڈا کے 2 صوبوں اور علاقوں کو چھوڑ کر سبھی نے امریکی شراب کی خریداری، ڈسٹری بیوشن یا ریٹیل فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے، جبکہ دیگر ممالک کی مصنوعات کے لیے رسائی برقرار رکھی گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس نے کہا کہ مارچ 2025 سے فروری 2026 کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے کناڈا کی جانب سے امریکی الکحل مشروبات کی درآمد میں تقریباً 81  فیصد یا 582  ملین ڈالر کی کمی آئی ہے۔ وائٹ ہاؤس نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ برسوں کے دوران صرف 2 ممالک، چین اور کناڈا نے واشنگٹن کے ساتھ تجارتی معاہدے پر مذاکرات کرنے کے بجائے ٹرمپ کے عائد کردہ ٹیرف کے خلاف جوابی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔ نئے ٹیرف ٹرمپ انتظامیہ کے ’امریکہ فرسٹ‘ اقتصادی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے تجارتی اقدامات کے استعمال کا ایک اور بڑا قدم ہے۔

Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.