Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست بہار

ہم بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں یا صرف بہلا رہے ہیں؟

بہار اسمبلی میں بی جے پی لیڈر جیویش کمار نے اپنی ہی حکومت پر اٹھائے سوال

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 months ago
ہم بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں یا صرف بہلا رہے ہیں؟

مانسون اجلاس کے دوسرے دن منگل کے روز بہار اسمبلی میں بی جے پی کے رکنِ اسمبلی جیویش کمار نے اسکولوں میں کلاس رومز کی کمی کو لے کر اپنی ہی حکومت پر سوال اٹھائے ہیں۔ اسپیکر کے سامنے اپنی بات رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’حکومت کو اس معاملے میں پالیسی سطح پر فیصلہ کرنا چاہیے۔ 2 کمروں میں 565 بچے زیر تعلیم ہیں۔ کیا ہم بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں یا صرف بہلا رہے ہیں؟‘‘ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’’یہ ہمارے علاقے کا معاملہ ہے۔ ایسے بہت سے اسکول ہیں۔ یہاں وزیراعلیٰ بھی موجود ہیں۔ اس پر انتہائی سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہیے۔

جیویش کمار نے مزید کہا کہ ’’ہم تعلیم کے لیے 77 ہزار کروڑ روپے کا بجٹ بنا سکتے ہیں، تو زمین خرید کر اسکول کیوں نہیں بنا سکتے؟ ہماری ترجیح کیا ہے؟ حکومت بجٹ میں اس کے لیے انتظام کرے اور ایسے اسکولوں کی نشاندہی کرے۔ اسکول 2 شفٹوں میں چل رہے ہیں۔ 600-600 بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اس معاملے کو ترجیح دیتے ہوئے حکومت کو فوری کارروائی کرنی چاہیے۔‘‘ اس دوران ایوان میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رکنِ اسمبلی آلوک کمار مہتا نے اسپیکر سے کہا کہ ’’زمین خریدنا اور کمرے تعمیر کرنا 2 الگ الگ چیزیں ہیں۔ جہاں زمین موجود ہے، وہاں بھی کمروں کی تعداد کم ہے اور طلبہ کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

آلوک کمار مہتا نے یہ بھی کہا کہ ’’اب جہاں بھی اسکول ہیں، اس کے آس پاس حکومت کی زمین موجود نہیں ہے۔ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ کیا حکومت اسکول کے قریب والی زمین کا حصول (اراضی ایکوزیشن) کرکے اسکول کی عمارت تعمیر کرنا چاہتی ہے؟‘‘ آلوک مہتا نے کہا کہ ’’تغلقی فرمان جاری ہوتے رہے ہیں، کبھی اضلاع کو عمارتیں تعمیر کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی اور کبھی بہار اسٹیٹ ایجوکیشن انفراسٹرکچر کو یہ کام دے دیا گیا۔ اس طرح کا ماحول بن گیا ہے کہ ذمہ داری طے نہیں ہو رہی۔ یہ بتایا جائے کہ کیا حکومت کی دلچسپی اسکولوں میں کمروں کی تعمیر اور زمین حاصل کر کے اسکولوں کی توسیع کرنے میں ہے یا نہیں، اگر نہیں تو آخر کیوں؟

Recent News

وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

September 17, 2026
میرا سر قلم کر دو، پھر بھی میں بی جے پی میں نہیں جاؤں گی :مہوا موئترا

امت شاہ کی میٹنگوں سے مسلم افسران کو باہر رکھنے کا مہوا موئتراکا الزام

September 17, 2026
امریکہ سے 18ہزار ہندوستانی سمیت  15 لاکھ تارکین وطن کی ملک بدری ممکن

ٹرمپ انتظامیہ کے ذریعہ فلسطینی لیڈران کو پریشان کیے جانے کا سلسلہ بدستور جاری

September 17, 2026
 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

September 16, 2026
پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

September 16, 2026
یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

September 16, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.