نئی دہلی ، بھوج شالہ ۔ کمال مولا مسجد تنازعہ کیس میں مسلم فریق نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے جمعہ کی نماز کیلئے فراہم کی گئی متبادل زمین پر اعتراض اٹھایا ہے ۔ آج سماعت کے دوران مسلم فریق نے موقف اختیار کیا کہ نماز کیلئے دی گئی جگہ کمال مولا مسجد مقام سے تقریباً دو کلو میٹر دور ہے ، جس کی وجہ سے عبادت گزاروں کو دشواری کا سامنا ہے ۔ سینئر وکیل حذیفہ احمدی نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق متبادل زمین کمال مولا مسجد کے قریب فراہم کی جانی چاہئیے تھی ، مگر انتظامیہ نے جو جگہ مختص کی ہے وہ کافی فاصلے پر واقع ہے ۔
