برسلز۔ یورپی یونین نے دیگر کمپنیوں کو دبانے کیلئے مبینہ طور پر سرچ انجن کے شعبے میں بالادستی کو استعمال کرنے پر گوگل پر بھاری جرمانہ عائد کیا ہے۔یورپی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ گوگل نے غیر قانونی طور پر سرچ انجن کی بالادستی کو مسابقت ختم کرنے کیلئے استعمال کیا۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ اس وجہ سے گوگل پر 89 کروڑ یورو (ایک ارب ڈالرز) جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔یہ اقدام یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان تجارتی تناؤ میں اضافے کا باعث بنے گا کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جوابی اقدامات کا انتباہ کیا گیا ہے اور یورپی یونین کی تجارتی پالیسیوں کو ‘نامنصفانہ’ قرار دیا ہے۔یورپی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گوگل نے اپنی بالادست سرچ انجن کی پوزیشن کو غیر منصفانہ طریقے سے استعمال کرتے ہوئے اپنی شاپنگ، ٹریول، گیمز اور دیگر سروسز کو زیادہ افراد تک پہنچایا ہے۔بیان کے مطابق گوگل نے اپنی سروسز کو اوپر رکھا جبکہ حریف سرسز کو سرچ رزلٹس میں نیچے دھکیل دیا۔







