Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست دہلی

جمنا ندی میں نہانے گئے چار دوستوں کے ڈوب جانے کا اندیشہ

ایک لاش برآمد، تین لاپتہ-مرنے والے کی شناخت چالیس سالہ سونو کے نام سے ہوئی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 hours ago
جمنا ندی میں نہانے گئے چار دوستوں کے ڈوب جانے کا اندیشہ

NEW DELHI, INDIA - JULY 13: Relatives seen at the spot where search and rescue continues after four minors drowned yesterday evening while bathing in Yamuna River (at Spur No. 24) near Hiranki village in the Alipur police station area on July 13, 2026 in New Delhi, India. (Photo by Vipin Kumar/Hindustan Times/Sipa USA)

نئی دہلی :ضلع شاہدرہ کے گیتا کالونی تھانہ علاقے میں جمنا کھادر کے قریب پیر کی شام ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ جمنا ندی میں نہانے گئے چار دوستوں کے ڈوب جانے کا خدشہ ہے۔نیوز پورٹل’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران فائر ڈیپارٹمنٹ نے ایک شخص کی لاش نکال لی۔ متوفی کی شناخت چالیس سالہ سونو کے طور پر کی گئی ہے۔ باقی تینوں کی تلاش جاری ہے۔ شائع خبرو ں کے مطابق تاہم پیر کی رات اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن کو روکنا پڑا۔

معلومات کے مطابق یہ واقعہ گیتا کالونی علاقے میں زیرو پشتہ روڈ پر مدینہ مسجد کے قریب پیش آیا۔ کنبہ والوں نے بتایا کہ چاروں دوست گاندھی نگر علاقہ میں ایک ساتھ شراب پی رہے تھے۔ اس کے بعد وہ دریائے جمنا میں نہانے گئے جہاں شبہ ہے کہ چاروں ڈوب گئے۔

دہلی فائر سروس کے حکام کے مطابق یہ واقعہ شام 7 بجکر 20 منٹ پر پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی دو فائر ٹینڈر جائے وقوعہ پر روانہ کیے گئے اور دو منٹ میں فائر ٹیمیں پہنچ گئیں۔ اس کے بعد دریائے جمنا میں تلاش اور بچاؤ آپریشن شروع کیا گیا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران فائر بریگیڈ کی ٹیم نے ایک شخص کو دریا سے نکال لیا۔

اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی شناخت چالیس سالہ سونو کے طور پر ہوئی ہے۔ فی الحال باقی تین افراد کا کوئی نام و نشان نہیں ہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے بتایا کہ رات کے اندھیرے کی وجہ سے دریا میں تلاش مشکل ہو گئی۔ نتیجتاً رات بھر ریسکیو آپریشن روک دیا گیا۔

Recent News

جوہر یونیورسٹی کے انہدام پر عبوری روک – آر ڈی اے کا حکم  معطل

جوہر یونیورسٹی کے انہدام پر عبوری روک – آر ڈی اے کا حکم معطل

July 28, 2026
بہارمیں نیٹ پیپر لیک پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمات واپس

بہارمیں نیٹ پیپر لیک پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمات واپس

July 28, 2026
جمنا ندی میں نہانے گئے چار دوستوں کے ڈوب جانے کا اندیشہ

جمنا ندی میں نہانے گئے چار دوستوں کے ڈوب جانے کا اندیشہ

July 28, 2026
عالم بدیع اعظمی:ایک درویش کی رحلت

عالم بدیع اعظمی:ایک درویش کی رحلت

July 27, 2026
مغربی بنگال میں 9سے 17اگست تک ’ہر گھر ترنگا‘مہم

مغربی بنگال میں 9سے 17اگست تک ’ہر گھر ترنگا‘مہم

July 27, 2026
گریٹر نوئیڈامیں کھلے گڑھے میں گرنے سے 6 سالہ بچے کی موت

گریٹر نوئیڈامیں کھلے گڑھے میں گرنے سے 6 سالہ بچے کی موت

July 27, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.