Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

اتر پردیش کےمدارس میں کامل و فاضل کی اسناد بند لیکن سابقہ طلبا کی ڈگریا ں اثرانداز نہیں

ریاست میں اب کامل (گریجویشن کے مساوی) اور فاضل (پوسٹ گریجویشن کے مساوی) کے کورس مدارس میں نہیں ہو پائیں گے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 months ago
اتر پردیش کےمدارس میں کامل و فاضل کی اسناد بند لیکن سابقہ طلبا کی ڈگریا ں اثرانداز نہیں

اتر پردیش کے مدارس میں اب کامل اور فاضل کی ڈگری نہیں ملے گی۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں گزشتہ منگل کو ہوئی کابینہ میٹنگ کے دوران ’مدرسہ ایجوکیشن کونسل ایکٹ 2004‘ میں ترمیم کو منظوری دے دی گئی۔ اس قدم کے بعد ریاست میں اب کامل (گریجویشن کے مساوی) اور فاضل (پوسٹ گریجویشن کے مساوی) کے کورس مدارس میں نہیں ہو پائیں گے۔ یعنی مدارس کے بچوں کو اگر عصری طریقۂ تعلیم والے اداروں میں داخلہ لینا ہے تو عالم کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ہی پیش رفت کرنی ہوگی۔

دراصل 2022 میں الٰہ آباد ہائی کورٹ نے مدرسہ بورڈ کو ہی غیر آئینی قرار دے دیا تھا۔ لیکن نومبر 2024 میں سپریم کورٹ نے بورڈ کے آئینی جواز کو برقرار رکھا اور کہا کہ مدرسہ بورڈ اعلیٰ تعلیم کی ڈگری نہیں دے سکتا۔ یوگی حکومت کے ذریعہ اٹھائے گئے تازہ قدم کی وجہ سپریم کورٹ کا وہی فیصلہ ہے۔ اس سلسلے میں اقلیتی امور کے ریاستی وزیر دانش انصاری نے واضح بھی کیا کہ عدالتی حکم کے بعد سے نئے سیشن میں کامل و فاضل کے کورسز میں داخلہ بند کر دیا گیا تھا۔ اب ایکٹ میں ترمیم کر یہ کورس باضابطہ طور پر ہٹا دیے جائیں گے۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جن کے داخلے کامل یا فاضل ڈگری کی بنیاد پر سپریم کورٹ کے حکم سے پہلے ہوئے تھے، ان کی ڈگری کے جواز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ اس ڈگری کی بنیاد پر ملازمت حاصل کر چکے لوگ بھی اثر انداز نہیں ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ 5 نومبر 2024 کو انجم قادری بنام یونین آف انڈیا معاملہ میں سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ مدارس اعلیٰ تعلیم کی ڈگریاں نہیں دے سکتے کیونکہ کامل اور فاضل ڈگریوں کو یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) سے منظوری حاصل نہیں ہے۔ اس معاملے میں حکومت کا کہنا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کو قومی پیمانوں اور ضابطوں کے مطابق بنانے کے مقصد سے یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ اس کے لیے اتر پردیش مدرسہ ایجوکیشن کونسل سے منسلک موجودہ قانون میں ترمیم کی جائے گی، جس کے بعد مدرسہ ایجوکیشن سسٹم میں کئی اہم تبدیلیاں نافذ ہوں گی۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس ترمیم سے اعلیٰ تعلیمی نظام میں یکسانیت، شفافیت اور معیار یقینی کرنے میں مدد ملے گی۔

ایک میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ حکومت پہلے سے جاری کامل و فاضل کی ڈگریوں کو بھی ناقابل قبول قرار دینے کی تیاری میں ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ریاست کے لاکھوں طلبا کے سامنے سنگین بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ ایسے کسی بھی فیصلے سے ان کی ڈگریاں محض کاغذ کا ٹکڑا بن کر رہ جائیں گی۔ اس کے بعد وہ نہ تو ان ڈگریوں کی بنیاد پر آگے کی پڑھائی کر سکیں گے اور نہ ہی ملازمت کے لیے درخواست دے پائیں گے۔

واضح رہے کہ اتر پردیش میں مدرسہ ایکٹ 2004 میں بنایا گیا تھا۔ اس کا مقصد مدرسہ ایجوکیشن کو منظم کرنا تھا۔ اس کے تحت عربی، فارسی، اسلامک اسٹڈی، روایتی طب اور فلسفہ جیسے موضوعات کو فروغ دیا گیا۔ نومبر 2025 کے اعداد و شمار کے مطابق اتر پردیش میں تقریباً 25 ہزار مدارس ہیں۔ ان میں سے تقریباً 16 ہزار کو اتر پردیش مدرسہ ایجوکیشن کونسل سے منظوری حاصل ہے۔ تقریباً 8.5 ہزار مدارس کو اب تک منظوری نہیں ملی ہے۔

Recent News

مودی کا شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

مودی کا شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

September 22, 2026
مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی کا انتقال

مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی کا انتقال

September 22, 2026
سرکاری اسپتال میں اے سی پھٹنے سے 5 دن کا معصوم ہلاک

سرکاری اسپتال میں اے سی پھٹنے سے 5 دن کا معصوم ہلاک

September 22, 2026
این سی ای آر ٹی 2027 سے یونیورسٹی کے طور پر کرے گا کام

این سی ای آر ٹی 2027 سے یونیورسٹی کے طور پر کرے گا کام

September 21, 2026
تلنگانہ کے سرکاری اسکول میں ’روبوٹ ٹیچر‘ نے لی کلاس

تلنگانہ کے سرکاری اسکول میں ’روبوٹ ٹیچر‘ نے لی کلاس

September 21, 2026
دبئی کے حکمراں کے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم کا انتقال

دبئی کے حکمراں کے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم کا انتقال

September 21, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.