Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے دوران چھلکا طلبا کا درد

راہل گاندھی کو بتایا گیا کہ پولیس والوں نے زخمی طلبا کو اسپتال لے جانے کے لیے ایمبولنس تک نہیں آنے دیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 hours ago
’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے دوران چھلکا طلبا کا درد

پریاگ راج واقع کے پی گراؤنڈ میں منعقد ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے دوران پٹنہ یونیورسٹی کے ایک طالب علم  نے مودی حکومت کو نہ صرف اوپن چیلنج پیش کیا، بلکہ پٹنہ میں طلبا پر ہوئی پولیس بربریت کا ذکر بھی کیا۔ اس نے بتایا کہ پولیس والوں نے زخمی طلبا کو اسپتال لے جانے کے لیے ایمبولنس تک نہیں آنے دیا، حتیٰ کہ خود اسے زخمی حالت میں ’تھری ایڈیٹ‘ فلم کی طرح اسکوٹی پر اسپتال لے جایا گیا۔

پٹنہ میں ہوئی پولیس بربریت کی تفصیل راہل گاندھی کے سامنے صفت فیض نامی طالبہ نے بہت بے باکی کے ساتھ رکھی۔ پٹنہ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کی پہلی خاتون نائب صدر صفت نے بتایا کہ ’’دہلی میں 20 جولائی کو طلبا اور نوجوانوں پر ہوئی بربریت کے خلاف 22 جولائی کو بڑی تعداد میں طلبا پٹنہ میں پرامن مظاہرہ کرنے والے تھے۔ لیکن بہار حکومت اور بہار پولیس نے ان کے ساتھ ظالمانہ رویہ اختیار کیا۔ طلبا کو مارا پیٹا گیا اور انھیں راتوں رات غیر قانونی طریقے سے حراست میں لے لیا۔ بہار میں یہ سلسلہ کئی دنوں تک چلا۔‘‘ وہ مزید بتاتی ہیں کہ ’’سیوان میں بھی ظلم ہوا جہاں مظاہرہ کرنے والے طلبا اور نوجوانوں پر اے کے-47 سے فائرنگ کر دی جاتی ہے۔ اس فائرنگ میں طالب علم سنگین طور پر زخمی بھی ہوئے۔

صفت فیض نے موجودہ تعلیمی نظام کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج طلبا کی حالت ایسی ہے کہ پہلے وہ پڑھائی کریں، لیکن جب پیپر لیک ہو جائے اور حق کے لیے مظاہرہ کریں تو ان پر لاٹھی چارج کیا جاتا ہے۔ وہ اس بات پر افسوس ظاہر کرتی ہیں کہ ملک کے نوجوان اسی ’چکرویوہ‘ میں پھنسے رہتے ہیں۔ صفت فیض نے بہار میں بچیوں کی اس جنگ کا بھی ذکر کیا، جو تعلیم حاصل کرنے کے لیے انھیں کرنی پڑتی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پہلے تو تعلیم حاصل کرنے کے لیے ایک لڑکی کو گھر والوں سے لڑائی لڑنی ہوتی ہے۔ کسی طرح وہ لڑ کر گھر سے نکلتی ہے، اور پھر باہر کی لڑائی شروع ہوتی ہے۔ بہار حکومت ویکنسی نہیں نکالتی ہے، اس کے لیے بھی سڑک پر نکل کر مظاہرہ کرتی ہے۔ جب ویکنسی نکلتی ہے تو پیپر لیک ہو جاتا ہے، لڑکیوں کو اس کے لیے بھی مظاہرہ کرنا پڑتا ہے۔ پھر پولیس لڑکیوں کو پیٹتی ہے، حراست میں لیتی ہے، گرفتار کر لیتی ہے۔ گویا کہ ہر محاذ پر لڑکیوں کو جنگ لڑنی ہوتی ہے۔

Recent News

’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے دوران چھلکا طلبا کا درد

’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے دوران چھلکا طلبا کا درد

August 9, 2026
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے وزیر اعظم نریندر مودی کی فون پر بات چیت

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے وزیر اعظم نریندر مودی کی فون پر بات چیت

August 9, 2026
بھارت منڈپم میں بھارتیہ ویا پار مہوتسو 2026ء کا افتتاح 12 اگست کو

بھارت منڈپم میں بھارتیہ ویا پار مہوتسو 2026ء کا افتتاح 12 اگست کو

August 8, 2026
غزہ میں 300 دنوں میں 300 بچے ہلاک: یونیسیف

غزہ میں 300 دنوں میں 300 بچے ہلاک: یونیسیف

August 8, 2026
سلمان خان کے اپارٹمنٹ کے باہر ڈیوٹی پر تعینات کانسٹیبل کی ہارٹ اٹیک سے موت

سلمان خان کے اپارٹمنٹ کے باہر ڈیوٹی پر تعینات کانسٹیبل کی ہارٹ اٹیک سے موت

August 8, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

نیٹ-یو جی امیدواروں کی او ایم آر شیٹ میں تضاد سے متعلق درخواست خارج

August 7, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.