Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

امت شاہ کے خلاف اپوزیشن کا دھرنا و مظاہرہ جاری

پرینکا گاندھی نے واضح لفظوں میں کہہ دیا کہ ’’جب تک وزیر داخلہ امت شاہ پارلیمنٹ میں بیان نہیں دیں گے، تب تک ڈیڈلاک جاری ہی رہے گا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 months ago
امت شاہ کے خلاف اپوزیشن کا دھرنا و مظاہرہ جاری

اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے لوک سبھا یا راجیہ سبھا میں حاضر ہو کر طلبا پر ہوئی پولیس بربریت سے متعلق بیان کا مستقل مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس کے لیے دونوں ہی ایوانوں میں آواز اٹھ رہی ہے اور ہنگامہ کی وجہ سے کارروائی رخنہ انداز بھی ہو رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈران پارلیمانی احاطہ میں بھی امت شاہ اور پی ایم مودی کے خلاف دھرنا و مظاہرہ کر رہے ہیں، اور یہ سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ پارلیمانی احاطہ میں ایک نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے واضح لفظوں میں کہہ دیا کہ ’’جب تک وزیر داخلہ امت شاہ پارلیمنٹ میں بیان نہیں دیں گے، تب تک ڈیڈلاک (تعطل) جاری ہی رہے گا۔

موجودہ حالات کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران اپوزیشن اور حکومت کے درمیان تعطل مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ جب تک وزیر داخلہ طلبا پر بربریت اور رام مندر میں ہوئی چندہ چوری پر ایوان میں وضاحت نہیں دیتے، تب تک اپوزیشن کئی اہم بلوں پر بحث آگے نہیں بڑھنے دے گی۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ کے سی وینوگوپال نے اپوزیشن کے مطالبات کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ ’’کسی بھی بل، جس میں ایف سی آر اے بل بھی شامل ہے، پر بحث سے پہلے امت شاہ کو پارلیمنٹ میں آکر دہلی کے طلبا کے خلاف ہوئی کارروائی پر بیان دینا چاہیے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ یہ اپوزیشن کا واضح مطالبہ ہے اور ان کے بیان کے بغیر حکومت کو ان معاملات پر آگے نہیں بڑھنے دیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ایف سی آر اے بل کو لے کر اپوزیشن نے حکومت پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ اس معاملہ میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پرمود تیواری نے کہا ہے کہ پارٹی اس بل کو ایک بڑے طبقے کے خلاف اٹھائے گئے قدم کے طور پر دیکھتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مجوزہ تبدیلیاں طبقے اور ملک کے مفادات کے خلاف ہیں اور اس سے تعلیم اور قومی ترقی میں تعاون کرنے والے اہم وسائل پر اثر پڑ سکتا ہے۔

Recent News

کینیڈا  میں 16 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی تیاری

بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی عرضی پر مرکز اور این سی پی سی آر کو نوٹس

October 17, 2026
مغربی بنگال میں 46 لاکھ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کے لیے نشان زد

اب سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ووٹر لسٹ کی ریڈیبل کاپی شیئر کی جائے گی

October 16, 2026
یمن میں حوثیوں کا صدارتی محل  پر حملہ ، چار افراد جاں  بحق

یمن میں حوثیوں کا صدارتی محل پر حملہ ، چار افراد جاں بحق

October 16, 2026
امریکی اسکول میں فائرنگ – تین بچوں سمیت چار افراد  کی موت

امریکی اسکول میں فائرنگ – تین بچوں سمیت چار افراد کی موت

October 16, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

مذہب تبدیل کرنے کے ساتھ ہی ختم ہو جائے گا ریزرویشن: سپریم کورٹ

October 15, 2026
آئی ڈی بی آئی بینک کے 60.72 فیصد حصص کی فروخت پر کانگریس چراغ پا

آئی ڈی بی آئی بینک کے 60.72 فیصد حصص کی فروخت پر کانگریس چراغ پا

October 15, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.