Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

غازی آباد اور جیور کے درمیان ریپڈ میٹرو اسٹیشن بنانے کافیصلہ

نئی راہداری پر غازی آباد، گریٹر نوئیڈا، اور نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ جیسے اسٹیشنوں کی تجویز

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 months ago
غازی آباد اور جیور کے درمیان ریپڈ میٹرو اسٹیشن بنانے کافیصلہ

غازی آباد-جیور نمو بھارت ریجنل ریپڈٹرانزٹ سسٹم کوریڈور کے حوالے سے ایک بڑا اعلان کیا گیا ہے۔ این سی آر ٹی سی نے 72.44 کلومیٹر طویل غازی آباد-جیور کوریڈور پر بننے والے اسٹیشنوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔اس راہداری پر غازی آباد، گریٹر نوئیڈا، اور نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ جیسے اسٹیشنوں کی تجویز ہے۔ این سی آر ٹی سی نے کہا ہے کہ غازی آباد-جیور روٹ پر 11 نمو بھارت اسٹیشن ہوں گے، جب کہ اس  میٹرو روٹ پر  کل 18 اسٹیشن ہوں گے۔

اس سہولت کے ساتھ، مسافر غازی آباد، نوئیڈا، اور جیور ہوائی اڈے کے درمیان علاقائی ریپڈ ریل اور مقامی میٹرو دونوں کے ذریعے سفر کر سکیں گے۔ این سی آر ٹی سی یعنی نیشنل کیپیٹل ریجن ٹرانسپورٹ کارپوریشن، ایک سرکاری کمپنی ہے۔ یہ کمپنی دہلی-این سی آر میں آر آر ٹی ایس (ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم) کوریڈور تیار اور چلاتی ہے۔ تاہم، ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ کوریڈور فی الحال تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ ) مرحلے میں ہے۔

اس راہداری کو 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور توقع ہے کہ اس سے غازی آباد، نوئیڈا، اور نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے درمیان سفر کا وقت تقریباً 40-50 منٹ تک رہ جائے گا۔ عہدیدار نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کا مقصد پورے قومی راجدھانی خطہ میں عوامی نقل و حمل کے رابطے کو مضبوط کرنا ہے جس کے ذریعے غازی آباد کو گریٹر نوئیڈا، یمنا ایکسپریس وے کے علاقے اور آنے والے نوئیڈا ہوائی اڈے سے جوڑنا ہے۔

ایک بار مکمل ہونے کے بعد، یہ راہداری غازی آباد، نوئیڈا، اور نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ایک اور عوامی نقل و حمل کا آپشن فراہم کرے گا اور اس راستے کے ساتھ کئی رہائشی، تجارتی، اور آنے والے بنیادی ڈھانچے کے مرکزوں سے رابطے کو بہتر بنائے گا۔

Recent News

دہلی اور قرب و جوار میں سردی کے ساتھ آلودگی کا قہر

دہلی اور قرب و جوار میں سردی کے ساتھ آلودگی کا قہر

November 23, 2026
ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی مسلسل میں اضافہ

ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی مسلسل میں اضافہ

November 22, 2026
آلودگی کے سبب دہلی میں سانس لینا دشوار، جامعہ کی تحقیق نے خطرے سے  کیاخبردار

راجدھانی دہلی میں ہوا کا معیار حسب سابق تشویشناک

November 22, 2026
سونا-چاندی خریدنے والوں کے لیےخوشخبری – قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

November 20, 2026
دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے حتمی ووٹر لسٹ جاری

دہلی میں ووٹر لسٹ میں نام شامل کرانے کے لیے 3.16 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول

November 19, 2026
جمنا میں 321 قسم کے زہریلے کیمیکلزموجود

جمنا میں 321 قسم کے زہریلے کیمیکلزموجود

November 18, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.