Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

نلسار معاملہ میں چیئرمین بار کونسل منن کمار مشرا طلباء کے آگےجھکے

طلبہ کے خلاف کی گئی کارروائی کو لے کر پیدا ہونے والے تنازعہ کے درمیان قانون کے طلبہ سے معافی مانگی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 months ago
نلسار معاملہ میں چیئرمین بار کونسل منن کمار مشرا  طلباء کے آگےجھکے

بار کونسل آف انڈیا (بی سی آئی) کے چیئرمین منن کمار مشرا نے ’این اے ایل ایس اے آر‘ کے طلبہ کے خلاف کی گئی کارروائی کو لے کر پیدا ہونے والے تنازعہ کے درمیان قانون کے طلبہ سے معافی مانگی ہے۔ یومِ آزادی کے موقع پر جاری کیے گئے 3 صفحات پر مشتمل خط میں منن مشرا نے کہا کہ اگر تنازعہ سے متعلق ان کی کسی بات یا خط سے قانون کے طلبہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں تو انہیں اس پر افسوس ہے۔ بی سی آئی چیئرمین نے اپنے خط میں کہا کہ گزشتہ چند دنوں کے واقعات نے طلبہ برادری کے ایک طبقے میں تشویش اور تکلیف پیدا کی ہے۔ جب بھی طلبہ کسی بات سے دل آزردہ ہوں یا خود کو متاثر یا مجروح محسوس کریں تو ان کے خدشات کو صبر، حساسیت اور احترام کے ساتھ سنا جانا چاہیے۔

منن کمار مشرا  نے کہا کہ ’’اگر موجودہ تنازعہ سے متعلق میری کسی بات یا میرے کسی خط سے ہمارے قانون کے طلبہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں تو مجھے اس کا دلی افسوس ہے اور میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بات کہنے میں کسی طرح کی جھجک نہیں ہونی چاہیے۔ افسوس کا اظہار کرنا عزت یا انا کا مسئلہ نہیں ہے، بلکہ یہ اس بات کا اعتراف ہے کہ طلبہ کے جذبات اور ان کی تشویش اہم ہیں۔

واضح رہے کہ یہ خط ایسے وقت سامنے آیا ہے جب این اے ایل ایس اے آر اور بنگلورو کے این ایل ایس آئی یو کے طلبہ نے بی سی آئی کی کارروائی پر تنقید کی تھی۔ بی سی آئی نے این اے ایل ایس اے آر کے 2026 بیچ کے طلبہ کے ناموں کے اندراج پر روک لگانے کی ہدایت دی تھی۔ یہ قدم طلبہ کے ایک طبقے کی جانب سے کانووکیشن تقریب میں چیف جسٹس آف انڈیا کی شرکت پر اعتراض کیے جانے کے بعد اٹھایا گیا تھا۔ بعد میں عوامی تنقید کے درمیان بی سی آئی چیئرمین نے یہ کارروائی واپس لے لی تھی۔ اپنے خط میں منن کمار مشرا نے قومی قانون یونیورسٹیوں کے طلبہ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ملک کے سب سے باشعور اور سمجھدار نوجوانوں میں شمار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ طلبہ آئین، قانون کی حکمرانی، انصاف اور کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے تمام فریقوں کو سننے کی اہمیت کا مطالعہ کرتے ہیں۔

بی سی آئی چیئرمین نے کہا کہ آج کے یہی طلبہ مستقبل میں وکیل، سینئر وکیل، استاذ، اسکالر اور جج بنیں گے۔ ان میں سے کچھ آگے چل کر ملک کے قانونی اور عدالتی نظام کے اعلیٰ ترین عہدوں تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔ اس لیے ان کے فیصلوں کی اہمیت کسی ایک تقریب یا تنازعہ سے کہیں زیادہ ہے۔ بی سی آئی چیئرمین کے مطابق پرامن احتجاج اور اختلاف رائے آئینی جمہوریت کا حصہ ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اپیل کی کہ اگر مستقبل میں کوئی نئی حقیقت یا وضاحت سامنے آتی ہے تو ہر معاملے پر کھلے ذہن اور غیر جانب دارانہ انداز میں دوبارہ غور کیا جانا چاہیے۔

Recent News

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

October 8, 2026
پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

October 8, 2026
تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

October 8, 2026
آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں  25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

October 7, 2026
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف  ایف آئی آر

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف ایف آئی آر

October 7, 2026
جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

October 6, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.