Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

تعلیم کردار ، تہذیب اور روح کی تشکیل کرتی ہے: رحمت النساء

جماعت اسلامی ہند کے کانفرنس ہال میں ’’ اورا ای میگزن‘‘ کے زیر اہتمام ’’اسکول آف لائف: تعلیم پر غورو فکر‘‘ کے موضوع پر تعلیمی سیمینار منعقد

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
9 hours ago
مرکزی تعلیمی بورڈ ، جماعت اسلامی ہند کا حکومت سے آر ٹی ای ترمیم پر نظرثانی کا مطالبہ

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے کانفرنس ہال میں ’’ اورا ای میگزن‘‘ کے زیر اہتمام ’’اسکول آف لائف: تعلیم پر غورو فکر‘‘ کے موضوع پر ایک تعلیمی سیمینار منعقد ہوا جس میں مختلف اسکولوں اور یونیورسٹیوں سے وابستہ اساتذہ، طلبہ اور تعلیم سے دلچسپی رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ سیمینار میں تعلیم کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی اور اس امر کا جائزہ لیا گیا کہ تعلیم کس طرح فرد کے کردار، ثقافت اور روحانی شخصیت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس بات پر بھی غور و فکر کیا گیا کہ تعلیم کا عمل محض کلاس روم یا پیشہ ورانہ زندگی تک محدود نہیں رہتا، بلکہ یہ انسان کی پوری زندگی میں جاری رہنے والا ایک مسلسل عمل ہے۔ سمینار میں اس پر بھی غور کیا گیا کہ حقیقی معنوں میں ایک تعلیم یافتہ انسان ہونے کا مفہوم کیا ہے اور تعلیم فرد کی فکری نشوونما کے ساتھ اس کے اخلاق، رویے اور معاشرتی ذمہ داریوں کو کس طرح متاثر کرتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ سیمینار ’اورا ای میگزین‘ کے تیسرے مطبوعہ شمارے کی رونمائی کے سلسلے میں منعقد کیا گیا تھا، جس میں تعلیم اور انسانی شخصیت کی تشکیل سے متعلق مختلف موضوعات کو اجاگر کیا گیا۔

سمینار کے افتتاحی خطاب میں مرکزی تعلیمی بورڈ کے چیئرپرسن اور نائب امیر جماعتِ اسلامی ہند، پروفیسر سلیم انجینئر نے تعلیم سے متعلق اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی ترقی اور نئی نسل کے روشن مستقبل کے لیے معیاری تعلیم کے بہترین اور آسانی سے قابلِ رسائی مواقع فراہم کرنا اور ہر فرد کو بلاامتیاز معیاری تعلیم تک رسائی ضروری ہے۔

دہلی یونیورسٹی کی ریٹائرڈ پروفیسر اور طویل عرصے سے تعلیمی میدان میں سرگرم کارکن پروفیسر نندیتا نارائن نے کہا کہ تعلیم زندگی کے ہر شعبے پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہے اور افراد کو بااختیار بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ تعلیم افراد کو جمہوری اقدار کو سمجھنے، جمہوریت سے مؤثر طور پر استفادہ کرنے اور اپنی زندگی کو درست سمت میں آگے بڑھانے کا شعور فراہم کرتی ہے۔

الٹرنیٹیو ایجوکیشن کے شعبے میں مہارت رکھنے والی محترمہ ماریا محمود نے کہا ہے کہ تعلیم کا بنیادی مقصد بچوں میں شعور، آگہی اور سیکھنے کی صلاحیت پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو مختلف مہارتیں حاصل کرنے کے طریقوں سے روشناس کرانا تعلیم کا ایک اہم حصہ ہے۔ تعلیم صرف کتابوں اور روایتی تدریسی طریقوں تک محدود نہیں، بلکہ کھیلوں اور عملی سرگرمیوں کے ذریعے بھی بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔ بچوں کے لیے دوستانہ، محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرکے معیاری تعلیم کے مؤثر مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

ڈاکٹر شرناس متھو، ڈائریکٹر دی ویمن ایجوکیشن اینڈ ایمپاورمنٹ ٹرسٹ، نے کہا کہ مالی مشکلات کو بچوں کی تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہئے۔ انہوں نے ایک ایسے خاندان کی مثال دی جہاں شوہر کی وفات کے بعد ایک خاتون نے اپنے بچوں کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے لوگوں کے گھروں میں کام کیا اور ان کے تعلیمی اخراجات پورے کیے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں خواتین کا کردار بہت اہم ہے۔ اس لیے خواتین کو بااختیار بنانا ضروری ہے تاکہ وہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

تعلیمی اقدار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پبلک ہیلتھ ریسرچر شانتی این ایس نے کہا کہ جس طرح بچوں کی مناسب جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک ضروری ہے، اسی طرح ان کی بہتر تربیت، شخصیت سازی اور ہمہ جہت نشوونما کے لیے صحت مند اور سازگار تعلیمی ماحول بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ ایسا ماحول فراہم کیا جانا ضروری ہے جو ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور مثبت اقدار کو فروغ دینے میں معاون ہو۔

ڈاکٹر رابعہ بصری، پرنسپل ہادیہ کالج، چنئی، نے کہا کہ بچوں کو تعلیم دینا ایک اہم اور ذمہ داری کا کام ہے۔ ایک استاد کی ذمہ داری صرف کتابی علم فراہم کرنا نہیں، بلکہ انہیں ایسی ہمہ جہت نشوونما میں مدد کرنا بھی شامل ہے جو مستقبل میں ایک کامیاب اور ذمہ دار انسان بنا سکے۔ استاد کا اپنے طلبہ کے ساتھ جذباتی اور شفقت بھرا تعلق ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ ایک مثالی استاد تھے ۔ آپ ﷺ کی تعلیمات اساتذہ کے لیے بہترین نمونہ ہیں کہ طلبہ کی تعلیم کے ساتھ ان کی اخلاقی اور انسانی تربیت پر بھی توجہ دی جائے۔

’اورا ای میگزین‘ کی چیف ایڈیٹر محترمہ رحمت النساء نے ’اورا‘ کی جانب سے اختیار کیے گئے مشن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم انسانی زندگی کا ایک اہم اور بنیادی پہلو ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیاست میں تعلیم کا عنصر زیادہ ہونا چاہیے، جبکہ تعلیم کے میدان میں سیاسی مداخلت کم سے کم ہو ۔

اس سے قبل ’اورا‘ کی ایڈیٹر محترمہ ثمینہ افشاں نے شرکاء کا خیرمقدم کیا۔ تقریب کے دوران صائمہ ایس اور مریم فردوس نے نظامت کے فرائض انجام دیے، جبکہ عظمٰی اوصاف نے کلماتِ تشکر پیش کیے۔(پریس ریلیز)

Recent News

مرکزی تعلیمی بورڈ ، جماعت اسلامی ہند کا حکومت سے آر ٹی ای ترمیم پر نظرثانی کا مطالبہ

تعلیم کردار ، تہذیب اور روح کی تشکیل کرتی ہے: رحمت النساء

August 20, 2026
’چھاتروں کی گونج‘ مہم کو مزید وسیع کرنے کا  کانگریس کا  فیصلہ

’چھاتروں کی گونج‘ مہم کو مزید وسیع کرنے کا کانگریس کا فیصلہ

August 20, 2026
نیا ریل قانون! جہاں سےٹکٹ  وہیں سے سفر

ریل اور سڑک کنیکٹیویٹی کو مضبوط کرنے کی سمت میں سی سی ای اے کا بڑا قدم

August 19, 2026
اعظم خان کے خلاف ای ڈی کی کارروائی پر اکھلیش برہم

اعظم خان کے خلاف ای ڈی کی کارروائی پر اکھلیش برہم

August 19, 2026
24 گھنٹوں میں 4 بچوں کی خودکشی

نیٹ-یوجی امتحان کو محفوظ بنانے کے لیے حکومت نے اب تک کیا قدم اٹھائے-سپریم کورٹ کاسوال

August 19, 2026
طلبا کے سوالوں کا جواب بات چیت سے دینا ہی صحیح طریقہ – راہل

طلبا کے سوالوں کا جواب بات چیت سے دینا ہی صحیح طریقہ – راہل

August 19, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.