Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

نندی گرام کے بعد اب ریجی نگر کے آزاد امیدوارسیف الاسلام گرفتار

مغربی بنگال میں ضمنی انتخابات سے قبل سیاسی سرگرمیوں میں نیا موڑ-ہمایوں کبیرکو بھی تفتیشی افسران کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 hours ago
نندی گرام کے بعد اب  ریجی نگر کے آزاد امیدوارسیف الاسلام گرفتار

مغربی بنگال میں ضمنی انتخابات سے قبل جاری سیاسی سرگرمیوں میں نیا موڑ آ گیا ہے۔ نندی گرام کے بعد اب پولیس نے ریجی نگر کے آزاد امیدوار کو گرفتار کر لیا ہے۔ آزاد امیدوار سیف الاسلام کو 2021 کے اسمبلی انتخابات کے دوران 2 گروپوں کے درمیان ہوئی جھڑپ کے 5 سال پرانے معاملے میں ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا۔  ہمایوں کبیر کی قیادت والی عام جنتا اَنّین پارٹی (اے جے یو پی) سے وابستہ سیف الاسلام کی گرفتاری کا واقعہ پولیس کی جانب سے کانگریس کے نندی گرام اسمبلی ضمنی انتخاب کے امیدوار ملن پردھان کو گرفتار کیے جانے کے ایک دن بعد پیش آیا۔ ملن پردھان کو زمین کے حصول کے خلاف ہوئے احتجاج کے دوران درج تقریباً دو دہائی پرانے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ہمایوں کبیر کے نوادہ سیٹ کو اپنے پاس رکھنے اور ریجی نگر سیٹ سے استعفیٰ دینے کے فیصلے کی وجہ سے یہ ضمنی انتخاب ضروری ہو گیا تھا۔ اے جے یو پی نے اس ضمنی انتخاب کے لیے کبیر کے بیٹے غلام نبی آزاد کو میدان میں اتارا ہے۔ پولیس کے ایک افسر نے کہا کہ برہمپور تھانے کے افسران نے سیف الاسلام کو گزشتہ اسمبلی انتخابات سے متعلق ایک معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ اس وقت دو گروپوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں اسلام کا نام درج تھا۔

دریں اثنا برہمپور پولیس نے ہفتے کے روز اے جے یو پی کے سربراہ (ہمایوں کبیر) کو بھی ایک معاملے میں تفتیشی افسران کے سامنے پیر کے روز پیش ہونے کا نوٹس بھیجا ہے۔ یہ معاملہ مبینہ طور پر دو برادریوں کے درمیان کشیدگی بھڑکانے کی سازش سے متعلق ہے۔ اس سلسلے میں ایک سینئر افسر نے بتایا کہ یہ معاملہ 14 ستمبر کو درج کیا گیا تھا۔

Recent News

ممبئی میں پل سے نیچے گری بی ایم ڈبلیو کار، حادثے میں 3 افراد کی دردناک موت

ممبئی میں پل سے نیچے گری بی ایم ڈبلیو کار، حادثے میں 3 افراد کی دردناک موت

September 20, 2026
نندی گرام کے بعد اب  ریجی نگر کے آزاد امیدوارسیف الاسلام گرفتار

نندی گرام کے بعد اب ریجی نگر کے آزاد امیدوارسیف الاسلام گرفتار

September 20, 2026
اندور میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام نے طلبا سے متعلق کئی اہم مسائل سے پردہ اٹھایا

اندور میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام نے طلبا سے متعلق کئی اہم مسائل سے پردہ اٹھایا

September 19, 2026
ایس آئی آر: کیجریوال اور ان کی فیملی سمیت 32 لاکھ ووٹرس کو نوٹس

ایس آئی آر: کیجریوال اور ان کی فیملی سمیت 32 لاکھ ووٹرس کو نوٹس

September 19, 2026
تمل ناڈو کے سرکاری اسپتالوں میں پیدا ہوئے بچوں کو  سونے کی انگوٹھی ملے گی

تمل ناڈو کے سرکاری اسپتالوں میں پیدا ہوئے بچوں کو سونے کی انگوٹھی ملے گی

September 19, 2026
’یو پی آئی ایم ڈی آر‘ چارج نافذ ہونے سے قبل ہی اس کے منفی اثرات نظر آنے لگے

’یو پی آئی ایم ڈی آر‘ چارج نافذ ہونے سے قبل ہی اس کے منفی اثرات نظر آنے لگے

September 19, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.