وزیر اعظم نریندر مودی نے دبئی کے حکمران کے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ معاشرے کی خدمت کے لیے ان کی کوششوں کو آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی۔
“عالی جاہ شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا۔ معاشرے کی خدمت کے لیے ان کی کوششوں کو آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی۔
“میں شاہی خاندان اور دبئی کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔” مودی نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا، ”اللہ تعالیٰ ان کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے۔“
دبئی پولیس اور پبلک سیکیورٹی کے سابق ڈپٹی چیئرمین، شیخ احمد بن راشد المکتوم 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
دبئی میڈیا آفس نے اطلاع دی ہے کہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد کے دربار نے دبئی میں 10 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران پرچم سرنگوں رہیں گے۔
شیخ احمد، دبئی کے آنجہانی حکمران شیخ راشد بن سعید المکتوم (1912–1990) کے چوتھے اور سب سے چھوٹے بیٹے تھے۔






