Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

دہلی میں مسجد پر بلڈوزرایکشن کی جماعت اسلامی ہند نے شدید مذمت کی

میڈیا کے لیے جاری اپنے بیان میں نائب امیرملک معتصم خان نے ایم سی ڈی کی کارروائی کو فرقہ وارانہ قرار دیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
14 hours ago
دہلی میں مسجد پر بلڈوزرایکشن کی جماعت اسلامی ہند نے شدید مذمت کی

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے دہلی کے شالیمار باغ میں واقع مدینہ مسجد اور اس سے متصل تعمیرات پر رات کےاندھیرے میں بلڈوزر کی کارروائی کئے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی نے میونسپل کارپوریشن آف دہلی( ایم سی ڈی)کی فرقہ وارانہ ذہنیت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ملک معتصم خان نے کہا کہ مسجد سے متعلق قانونی کارروائی ابھی عدالت میں زیر سماعت ہے، اس کے با وجود مسجد پر بلڈوزر کی کارروائی کو انجام دیا گیا ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس پورے معاملے کی جانچ شفاف طریقے سے کرائی جائے۔
میڈیا کے لیے جاری اپنے بیان میں جماعت اسلامی ہند نے کہا کہ شالیمار باغ مسجد واقعے سے یہ بات ظاہر ہو گئی ہے کہ ایم سی ڈی نے اس کارروائی کے ذریعے اپنی فرقہ وارانہ ذہنیت کا مظاہرہ کیا ہے اوراپنے آئینی فرائض کو منصفانہ اور غیر جانب دارانہ طریقے سے انجام دینے سے انحراف کیا ہے۔ ملک معتصم خان نے کہا کہ 15 ستمبر کو ٹریبونل نے ہدایت دی تھی کہ اگلی سماعت تک مسجد کے گراؤنڈ فلور کے خلاف کوئی جبری کارروائی نہ کی جائے۔ 21 ستمبر کو جب وکلا کے عدالتی کام سے الگ رہنے کے باعث معاملے کی سماعت نہیں ہو سکی تو ٹریبونل نے ہدایت دی کہ اگر عبوری احکامات نافذ ہیں تو وہ 3 دسمبر تک جاری رہیں گے۔
انہوں نے سوال کیا کہ جب ایم سی ڈی کو معلوم تھا کہ مدینہ مسجد کا معاملہ ایم سی ڈی اپیلیٹ ٹریبونل کے سامنے زیرِ سماعت ہے تو پھر اس نے بلڈوزر کی کارروائی کیوں کی؟ بلڈوزر ایکشن کا حکم کس نے دیا اوراس کارروائی کو رات کے اندھیرے میں خفیہ طریقے سے کیوں انجام دیا گیا؟
ملک معتصم خان نے مزید کہا عدالت میں معاملہ زیر سماعت ہونے کے باوجود 22 اور 23 ستمبر کی درمیانی شب مسجد کے بالائی حصوں کو بلڈوز کیا جانا انتظامیہ کی کارروائی کے طریقۂ کار اور وقت کے حوالے سے کئی سنگین سوالات پیدا کرتا ہے۔ حکام کو واضح کرنا چاہیے کہ 3 ستمبر 2026 کے حکم میں ٹھیک طور پر کیا کچھ شامل تھا، مسجد کے کون کون سے حصے بلڈوز کئے گئے اور ٹریبونل کی طرف سے جاری عبوری ہدایات کے مطابق یہ کارروائی کس طرح انجام دی گئی ؟
انہوں نے کہا کہ مسجد کے نمائندوں کی جانب سے یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ بلڈوزر کی کارروائی سے قبل انہیں قرآنِ مجید اور دیگر مذہبی اشیا کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے مناسب وقت نہیں دیا گیا۔ یہ الزام انتہائی سنگین نوعیت کا ہے اور متعلقہ حکام کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا( بی این ایس) کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔
ملک معتصم خان نے اپنے بیان کے آخر میں کیا کہ ہم ایک بار پھر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ایم سی ڈی کی غیر قانونی کارروائیوں کے باوجود دہلی کے مسلمان آئین میں دی گئی ضمانت کے مطابق اپنے مذہب پرعمل کرنے، اپنی مذہبی شناخت قائم رکھنے، ثقافت اور روایات کو برقرار رکھنے کے حقوق پرذرہ برابرسمجھوتا نہیں کریں گے۔ کسی عبادت گاہ کو بلڈوز کرنا کسی تنازعے کو حل کرنے کا متبادل قطعی نہیں ہو سکتا۔

Recent News

ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

گیانیش کمار پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

September 24, 2026
دہلی میں مسجد پر بلڈوزرایکشن کی جماعت اسلامی ہند نے شدید مذمت کی

دہلی میں مسجد پر بلڈوزرایکشن کی جماعت اسلامی ہند نے شدید مذمت کی

September 24, 2026
یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

تجارتی تنظیموں کی جانب سے گاندھی جینتی پر ’نو یو پی آئی ڈے‘ منانے کا اعلان

September 24, 2026
امریکی بحریہ کے 8 فوجیوں نے کی خودکشی کی کوشش

امریکی بحریہ کے 8 فوجیوں نے کی خودکشی کی کوشش

September 24, 2026
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی مبینہ منمانی پر سوال اٹھانے والی نئی رپورٹ سامنے آئی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی مبینہ منمانی پر سوال اٹھانے والی نئی رپورٹ سامنے آئی

September 24, 2026
’عہدے سے ہٹاؤ اور جیل میں ڈالو‘، ادھو ٹھاکرے نے چیف الیکشن کمشنر کو بنایا ہدف تنقید

’عہدے سے ہٹاؤ اور جیل میں ڈالو‘، ادھو ٹھاکرے نے چیف الیکشن کمشنر کو بنایا ہدف تنقید

September 23, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.