Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

چیک باؤنس معاملے میں اداکار راجپال یادو کو سپریم کورٹ کی سخت پھٹکار

بنچ نے سوال اٹھایا کہ جب 5 کروڑ روپے جمع کرنے کا حکم دیا تھا تو صرف 50 لاکھ روپے کیوں؟

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
9 hours ago
چیک باؤنس معاملے میں اداکار راجپال یادو  کو سپریم کورٹ کی  سخت  پھٹکار

چیک باؤنس کے 7 معاملات میں قصوروار بالی ووڈ اداکار راجپال یادو کو سپریم کورٹ نے سخت پھٹکار لگائی ہے۔ عدالت کے گزشتہ حکم کے مطابق آج راجپال یادو کو کم از کم 2 کروڑ روپے کا ڈیمانڈ ڈرافٹ پیش کرنا تھا، لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ ججوں نے کہا کہ ان کے طرز عمل سے عدالت کے تئیں احترام نظر نہیں آتا۔ عدالت نے راجپال یادو کو ایک اور موقع دیتے ہوئے بدھ کو آئندہ سماعت کی بات کہی ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سوریہ کانت، جسٹس جوئے مالیہ باغچی اور جسٹس وی موہنا کی بنچ دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف راجپال یادو کی عرضی پر سماعت کر رہی تھی۔ 10 جولائی 2026 کو دہلی ہائی کورٹ نے انہیں 3 مہینے کی جیل اور تمام 7 معاملات میں 1.35 کروڑ روپے جرمانے کی سزا دی تھی۔

سپریم کورٹ نے 8 ستمبر کو راجپال یادو کو جیل جانے سے عبوری راحت دیتے ہوئے 5 کروڑ روپے اپنی رجسٹری میں جمع کرنے کی شرط رکھی تھی۔ 15 ستمبر کو انہوں نے کہا تھا کہ وہ کچھ جائیدادوں کو فروخت کر کے رقم جمع کر رہے ہیں۔ آئندہ سماعت میں وہ 2 کروڑ روپے کا ڈرافٹ عدالت کو سونپیں گے۔ اس کے بعد عدالت نے ان کی عبوری راحت کو 5 اکتوبر تک کے لیے بڑھا دیا تھا۔ پیر (5 اکتوبر) کو معاملے کی سماعت کے دوران راجپال یادو کے وکیل نے 50 لاکھ روپے کے ڈیمانڈ ڈرافٹ کی کاپی عدالت میں پیش کی۔ اس پر بنچ نے سوال اٹھایا کہ جب 5 کروڑ روپے جمع کرنے کا حکم دیا تھا تو صرف 50 لاکھ روپے کیوں؟ عدالت نے کہا کہ انہیں 2 ہفتے کا وقت دیا گیا تھا اور اب وہ وقت ختم ہو چکا ہے۔

جسٹس جوئے مالیہ باغچی نے سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کی جگہ جیل میں ہے۔ آپ کے ٹال مٹول والے رویے کو یہ سوچ کر نظر انداز کیا جا رہا ہے کہ شکایت کنندہ کو کچھ رقم مل سکے گی۔ اب آپ کی عرضی کو خارج کرنے پر غور کیا جائے گا۔‘‘ راجپال یادو کے وکیل نے 50 لاکھ کی عبوری ادائیگی کو درست ٹھہراتے ہوئے کہا کہ شکایت کنندہ غریب نہیں ہے۔ اس پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ’’وہ کم از کم اتنے غریب ضرور ہیں، ان کی جتنی رقم آپ نے دبا رکھی ہے۔ ہم اس طرح کے گھمنڈ کا علاج کرنا جانتے ہیں۔ آپ یہاں بھی اداکاری کر رہے ہیں، لیکن یہ کام نہیں آئے گا۔

Recent News

چیک باؤنس معاملے میں اداکار راجپال یادو  کو سپریم کورٹ کی  سخت  پھٹکار

چیک باؤنس معاملے میں اداکار راجپال یادو کو سپریم کورٹ کی سخت پھٹکار

October 5, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

عصمت ریزی اور جنسی جرائم کے معاملوں کی سپریم کورٹ میں سماعت

October 5, 2026
شرجیل امام عبوری ضمانت پر تہاڑ جیل سے رہا

شرجیل امام عبوری ضمانت پر تہاڑ جیل سے رہا

October 5, 2026
جسٹس  بھوئیاں کے بعد جسٹس نریمن کا  ایس آئی آر معاملہ پر اظہار تشویش

جسٹس بھوئیاں کے بعد جسٹس نریمن کا ایس آئی آر معاملہ پر اظہار تشویش

October 5, 2026
ریاض پر حوثیوں کے حملے کے دعوے گمراہ کن:سعودی اتحادی فوج

ریاض پر حوثیوں کے حملے کے دعوے گمراہ کن:سعودی اتحادی فوج

October 5, 2026
شہید جوان کی لاش لے جانے والی ایمبولینس کھڑے ٹرک سے ٹکرائی، 4 افراد ہلاک

شہید جوان کی لاش لے جانے والی ایمبولینس کھڑے ٹرک سے ٹکرائی، 4 افراد ہلاک

October 4, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.