Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

ریپو ریٹ میں اضافے سے بینکوں کے لیے قرض لینا مہنگا ہو جائے گا، جس کا براہ راست اثر عام لوگوں پر پڑے گا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
17 hours ago
آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں  25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بدھ کو ریپو ریٹ میں 25 بیسس پوائنٹس کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پالیسی ریٹ کو 5.25 فیصد سے بڑھا کر 5.50 فیصد کر دیا گیا ہے۔ آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا کی صدارت میں 6 رکنی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی 3 روزہ میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ فروری 2023 کے بعد مرکزی بینک نے پہلی بار ریپو ریٹ میں اضافہ کیا ہے۔

آر بی آئی نے یہ قدم عالمی غیر یقینی صورتحال اور خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کے درمیان ملک کی معیشت اور مہنگائی کو قابو میں رکھنے کے لیے اٹھایا ہے۔ ریپو ریٹ میں اس اضافے سے بینکوں کے لیے قرض لینا مہنگا ہو جائے گا، جس کا براہ راست اثر عام لوگوں پر پڑے گا، کیونکہ ہوم لون، کار لون اور پرسنل لون کی شرح سود بڑھنے سے ماہانہ قسطیں (ای ایم آئی) مہنگی ہو سکتی ہیں۔ مرکزی بینک نے بتایا کہ اسٹینڈنگ ڈپازٹ فیسلٹی (ایس ڈی ایف) ریٹ کو بڑھا کر 5.25 فیصد کر دیا گیا ہے، جبکہ مارجنل اسٹینڈنگ فیسلٹی (ایم ایس ایف) ریٹ اور بینک ریٹ کو 5.75 فیصد پر ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔

مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا نے کہا کہ عالمی سطح پر افراط زر میں دوبارہ تیزی آنے کا خدشہ ہے، جس کے باعث دنیا کے کئی بڑے مرکزی بینک مانیٹری پالیسی کو مزید سخت کرنے کی سمت میں قدم اٹھا رہے ہیں۔ یہ اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ہندوستان سمیت دنیا بھر میں مہنگائی کو لے کر تشویش بڑھ رہی ہے۔ مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر برقرار ہیں، جس سے عالمی اور ملکی افراط زر پر دباؤ بڑھا ہے۔

ماہرین اقتصادیات اور مارکیٹ ماہرین نے پہلے ہی 25 بیسس پوائنٹس کے اضافے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ ایس بی آئی ریسرچ نے کہا تھا کہ بڑھتے مہنگائی کے دباؤ، عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال، بدلتی لیکویڈیٹی کی صورتحال اور خطرات کے ازسرنو جائزے کو دیکھتے ہوئے پہلے سے قدم اٹھانا مناسب ہوگا۔ مہنگائی کے اعداد و شمار بھی آر بی آئی کی تشویش میں اضافہ کر ر ہے ہیں۔ اگست میں کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) پر مبنی مہنگائی بڑھ کر 4.82 فیصد ہو گئی تھی، جو جولائی میں 4.45 فیصد تھی۔ اس کے علاوہ ال نینو کے اثر اور کم بارش کے باعث ربیع فصل کی پیداوار پر بھی خطرہ برقرار ہے۔

Recent News

آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں  25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

October 7, 2026
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف  ایف آئی آر

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف ایف آئی آر

October 7, 2026
جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

October 6, 2026
شاہین اور نفیسہ سے پولیس کی بدسلوکی پر اجے ماکن نےدہلی پولیس اور امت شاہ کو نشانہ بنایا

شاہین اور نفیسہ سے پولیس کی بدسلوکی پر اجے ماکن نےدہلی پولیس اور امت شاہ کو نشانہ بنایا

October 6, 2026
الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹر کی طرف بڑھ رہے انڈیا بلاک کے لیڈران کو آگے بڑھنے سے روک دیا گیا

الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹر کی طرف بڑھ رہے انڈیا بلاک کے لیڈران کو آگے بڑھنے سے روک دیا گیا

October 6, 2026
چیک باؤنس معاملے میں اداکار راجپال یادو  کو سپریم کورٹ کی  سخت  پھٹکار

چیک باؤنس معاملے میں اداکار راجپال یادو کو سپریم کورٹ کی سخت پھٹکار

October 5, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.