Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

نانا پاٹیکر نے 1978 میں فلم ’گمن‘ سے اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز کیا اور ہندی و مراٹھی سنیما کے اہم اداکاروں میں اپنی شناخت بنائی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 hours ago
معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر کا انتقال ہو گیا ہے۔ 75 سال کی عمر میں انہوں آخری سانس لی۔ رپورٹس کے مطابق انہیں گوا کے ڈونا پاؤلا میں واقع ان کی رہائش گاہ پر بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں صبح 5:20 بجے مردہ قرار دے دیا۔ ابتدائی جانچ میں بتایا گیا کہ انہیں شدید قلبی دورہ پڑا تھا۔ اسپتال لائے جانے کے بعد ڈاکٹروں نے تقریباً 45 منٹ تک انہیں ہوش میں لانے کی کوشش کی، لیکن کوئی رسپانس نہیں ملا۔ خبر رساں ایجنسی ’آئی اے این ایس‘ کے مطابق منی پال اسپتال کے شعبہ آنکولوجی کے سربراہ ڈاکٹر شیکھر سالکر نے بتایا کہ ’’مسلسل 45 منٹ تک سی پی آر دینے کے باوجود انہیں بچایا نہیں جا سکا۔ میڈیکو لیگل کیس (ایم ایل سی) درج کیا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

نانا پاٹیکر کی پیدائش یکم جنوری 1951 کو ہوئی تھی۔ ان کا اصل نام وشوناتھ پاٹیکر تھا اور وہ ایک مراٹھی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کے والد گجانن (دِنکر) پاٹیکر ٹیکسٹائل پینٹر اور بزنس مین تھے، جن کا انتقال اس وقت ہوا تھا جب نانا پاٹیکر 28 سال کے تھے۔ ان کی والدہ نرملہ پاٹیکر (سنجنابائی پاٹیکر) گھریلو خاتون تھیں، جو 29 جنوری 2019 کو 99 سال کی عمر میں انتقال تک معروف اداکار کے ساتھ رہیں۔ ان کی اہلیہ نیل کانتی پاٹیکر سابق بینک افسر، اداکارہ اور تھیٹر پروفیشنل ہیں۔ دونوں نے 1978 میں شادی کی تھی اور بعد میں الگ ہو گئے، تاہم باضابطہ طور پر طلاق نہیں ہوئی۔ ان کا ایک بیٹا ملہار پاٹیکر ہے، جو فلم ساز ہیں اور نانا صاحب پروڈکشن ہاؤس چلاتے ہیں۔ جبکہ دوسرے بیٹے دُرواسہ پاٹیکر کا 2 سال کی عمر میں بیماری کے باعث انتقال ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ نانا پاٹیکر نے 1978 میں فلم ’گمن‘ سے اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز کیا اور ہندی و مراٹھی سنیما کے اہم اداکاروں میں اپنی شناخت بنائی۔ انہیں ’انکش‘، ’پرتی گھات‘، ’سلام بامبے!‘ اور ’پرندہ‘ جیسی فلموں سے بڑی کامیابی ملی۔ انہوں نے ’پرہار دی فائنل اٹیک‘، ’انگار‘، ’ترنگا‘، ’کرانتی ویر‘، ’اگنی ساکشی‘، ’خاموشی دی میوزیکل‘، ’اب تک چھپن‘، ’اپہرن‘ اور ’راج نیتی‘ جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کی۔ ’ویلکم‘ اور ’ویلکم بیک‘ میں ادے شیٹی کا کردار ادا کر کے وہ ناظرین کے درمیان بہت مقبول ہوئے۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے 3 نیشنل فلم ایوارڈ جیتے اور 2013 میں انہیں پدم شری سے نوازا گیا۔

Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.