Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

مذہب تبدیل کرنے کے ساتھ ہی ختم ہو جائے گا ریزرویشن: سپریم کورٹ

عدالت کا کہنا ہے کہ آئین (شیڈول کاسٹ) آرڈر، 1950 کے مطابق جو لوگ ہندو، بودھ یا سکھ نہیں ہیں انہیں درج فہرست ذات کا درجہ نہیں دیا جا سکتا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 hours ago
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے مذہب کی تبدیلی اور ذات پر مبنی ریزرویشن کے متعلق اہم فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ہندو سماجی نظام میں پسماندہ طبقہ یا درج فہرست ذات سے تعلق رکھنے والے کسی شخص کو دوسرا مذہب اختیار کرنے کے بعد اسی بنیاد پر ریزرویشن کا فائدہ نہیں مل سکتا۔ عدالت کے مطابق ہندو ذات کے نظام کے تحت کسی شخص کی سماجی پسماندگی کی کی حالت دوسرے مذہب میں جانے کے بعد خود بخود منتقل نہیں ہوتی۔سپریم کورٹ نے مذہب کی تبدیلی اور ذات پر مبنی ریزرویشن کے متعلق اہم فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ہندو سماجی نظام میں پسماندہ طبقہ یا درج فہرست ذات سے تعلق رکھنے والے کسی شخص کو دوسرا مذہب اختیار کرنے کے بعد اسی بنیاد پر ریزرویشن کا فائدہ نہیں مل سکتا۔ عدالت کے مطابق ہندو ذات کے نظام کے تحت کسی شخص کی سماجی پسماندگی کی کی حالت دوسرے مذہب میں جانے کے بعد خود بخود منتقل نہیں ہوتی۔

سپریم کورٹ نے مدراس ہائی کورٹ کے اس حکم کو برقرار رکھا، جس میں تمل ناڈو حکومت کے مذہب تبدیل کر کے مسلمان بننے والے لوگوں کو ریزرویشن دینے کے فیصلے کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے آئینی اصولوں کی بنیاد پر اس معاملے میں داخل عرضی خارج کر دی۔ عدالت نے واضح کیا کہ صرف پہلے کسی پسماندہ طبقہ یا درج فہرست ذات سے تعلق رکھنے کی بنیاد پر دوسرے مذہب میں جانے کے بعد ریزرویشن کا دعویٰ نہیں کیا جا سکتا۔ یہ فیصلہ ہندو سماجی نظام میں ذات کی بنیاد پر سماجی پسماندگی اور دوسرا مذہب اختیار کرنے کے بعد ریزرویشن کے فائدے سے متعلق معاملے میں آیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں جسٹس پرشانت کمار مشرا اور جسٹس چندرشیکھر کی بنچ نے مذکورہ فیصلہ سنایا۔ عدالت کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئین (شیڈول کاسٹ) آرڈر، 1950 کے مطابق جو لوگ ہندو، بودھ یا سکھ نہیں ہیں انہیں درج فہرست ذات کا درجہ نہیں دیا جا سکتا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ آئین (شیڈول کاسٹ) آرڈر کے پیراگراف 3 کے مطابق جو شخص ہندو، سکھ یا بودھ مذہب کے علاوہ کسی دوسرے مذہب کو مانتا ہے اسے درج فہرست ذات کا ممبر نہیں مانا جا سکتا۔ اس لیے اگر کوئی شخص کسی ایسے مذہب کو اختیار کر لیتا ہے جس کا ذکر اس حکم میں نہیں ہے تو وہ اپنی سابقہ ذات سے منسلک درج فہرست ذات کا درجہ کھو دیتا ہے۔ ساتھ ہی وہ آئین کی دفعہ 16(4) کے تحت پسماندہ طبقات کے لیے دستیاب خصوصی فوائد کا دعویٰ نہیں کر سکتا جو درج فہرست ذات کی رکنیت پر مبنی ہے۔

Recent News

شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

مذہب تبدیل کرنے کے ساتھ ہی ختم ہو جائے گا ریزرویشن: سپریم کورٹ

October 15, 2026
آئی ڈی بی آئی بینک کے 60.72 فیصد حصص کی فروخت پر کانگریس چراغ پا

آئی ڈی بی آئی بینک کے 60.72 فیصد حصص کی فروخت پر کانگریس چراغ پا

October 15, 2026
13کروڑ ووٹرز کے نام نکالے جانے کی خبروں پر امریکی کانگریس کی ہند نژاد خاتون رکن کو تشویش

13کروڑ ووٹرز کے نام نکالے جانے کی خبروں پر امریکی کانگریس کی ہند نژاد خاتون رکن کو تشویش

October 15, 2026
دہلی میٹرو میں سیٹ کو لے کر جھگڑے کے دوران  ایک شخص کی موت

میٹرو اسٹیشن بند کرنے پرڈی ایم آر سی نے سپریم کورٹ سے معافی مانگی

October 15, 2026
کولہاپور میں انجینئرنگ کی طالبہ کی لاش گہری کھائی سے برآمد

کولہاپور میں انجینئرنگ کی طالبہ کی لاش گہری کھائی سے برآمد

October 14, 2026
سورو داس اور آشوتوش رانکا کو تہاڑ بھیجنے پر ابھجیت دپکےسخت برہم

سورو داس اور آشوتوش رانکا کو تہاڑ بھیجنے پر ابھجیت دپکےسخت برہم

October 14, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.