Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

دہلی میں علماء و فارغینِ مدارس کے کل ہند پانچ روزہ اجتماع کا آغاز

مختلف مکاتبِ فکر کے علماء کی شرکت ۔عصر حاضر کے تناظر میں مضبوط علمی و فکری قیادت کی تیاری پر زور

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 hours ago
دہلی میں علماء و فارغینِ مدارس کے کل ہند پانچ روزہ اجتماع کا آغاز

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے مرکز میں ’شعبہ علماء و مساجد‘ کے زیر اہتمام علماء و فارغینِ مدارس کے کل ہند پانچ روزہ اجتماع کا آغاز ہوا، جس میں ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتبِ فکر کے علماء نے شرکت کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ہند، سید سعادت اللہ حسینی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں امتِ مسلمہ کو ملکی اور عالمی سطح پر متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ بڑے چیلنجز قوموں کے لیے فیصلہ کن موڑ ثابت ہوتے ہیں۔ ایسے مواقع پر درست راستے کا انتخاب ترقی اور عروج کی راہ ہموار کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر علماء کا کردار نہایت اہم ہے۔ وہ امت کی خامیوں اور غلطیوں کی اصلاح، درست رہنمائی اور نئے مسائل کے حل کی تلاش میں مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ علماء اپنے اندر علمی، فکری اور تحقیقی مزاج پیدا کریں، نئے سوالات کے جوابات تلاش کریں اور فقہ کے ساتھ جدید علوم و فنون سے بھی واقفیت حاصل کریں۔
سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ مغربی دنیا کے پیش کردہ نظام پر ہمارے اکابرین طویل عرصے سے تنقید کرتے رہے ہیں۔ آج یورپی ممالک میں بھی متبادل نظام کی ضرورت پر گفتگو ہو رہی ہے۔ ایسے میں علماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ایک قابلِ عمل متبادل نظام پیش کریں اور اس کے خدوخال واضح کریں۔ انہوں نے امت کے اندر ترجیحات کا شعور بیدار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں امت کے لیے بقا کا مسئلہ سب سے اہم ہے۔ اس لیے مسلکی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر اجتماعی طور پر اصلاح اور تعمیر کے کاموں پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ امیر جماعت نے کہا کہ علماء کی قیادت صرف مساجد تک محدود نہیں رہنی چاہیے، بلکہ انہیں زندگی کے تمام شعبوں میں رہنمائی اور قیادت کا فریضہ انجام دینا چاہیے۔ ان کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ وہ امت کو نفسیاتی خوف اور مایوسی سے محفوظ رکھیں، کیونکہ مسلسل خوف انسان کے جسم کو تو زندہ رکھتا ہے، لیکن اس کی روح اور حوصلے کو کمزور کر دیتا ہے۔ علماء کو محض مسائل بیان کرنے کے بجائے ان کے حل پیش کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ علماء کو دعوتِ دین کے کام کو اپنی ترجیحات میں شامل کرنا چاہیے اور اسلام کا پیغام غیر مسلموں تک بھی پہنچانا چاہیے۔ اس مقصد کے لیے تصادم کے بجائے مکالمے، باہمی گفتگو اور افہام و تفہیم کا ماحول پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی، نیشنل سکریٹری جماعت اسلامی ہند نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ مختلف مکاتبِ فکر کے علماء اس اجتماع میں موجودہ چیلنجز پر غور و فکر کرنے، دینی تقاضوں کو سمجھنے اور ان کے حل تلاش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں علماء کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے زمانے کے فکری، تہذیبی اور سماجی حالات سے واقف ہوں اور بدلتے ہوئے حالات کو سمجھیں۔ ساتھ ہی مسلکی اختلافات کے باوجود باہمی تعاون اور اشتراکِ عمل کے جذبے کو فروغ دیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اجتماع میں 7مذاکرے رکھے گئے ہیں، تاکہ مختلف موضوعات کے تمام اہم پہلوؤں پر تفصیل سے تبادلۂ خیال کیا جا سکے۔
جمعیت اہل حدیث کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہر لمحہ نئے چیلنجز اور کشمکش کا سامنا ہے، جن کا مقابلہ ایمان اور عملِ صالح کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے ہمیں اپنا جائزہ لینا چاہیے، جس کی بہترین مثال عہدِ صحابہؓ میں ملتی ہے۔
دہلی یونیورسٹی کے سابق استاد پروفیسر محسن عثمانی نے کہا کہ موجودہ حالات کا حل اللہ تعالیٰ کی مدد میں ہے۔ اللہ کی مدد اسی وقت حاصل ہوسکتی ہے جب ہم اپنی زندگیوں کو مقصدِ تخلیق، یعنی اللہ کی عبادت کے مطابق ڈھالیں۔
جودھ پور یونیورسٹی کے سابق صدر پروفیسر اختر الواسع نے کہا کہ ہمیں عقیدے اور عقیدت کے فرق کو سمجھنا چاہیے۔ ہمارا عقیدہ قرآن اور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر مبنی ہے۔ انبیاء کرام لوگوں کو حق کی دعوت دینے آئے تھے، نہ کہ مسلمانوں کو کافر قرار دینے کے لیے۔ انہوں نے کہا کہ بعض حلقوں میں تکفیر کا رجحان پایا جاتا ہے، جسے ختم ہونا چاہیے۔ اختلافِ رائے کے باوجود دوسروں کی عقیدت کا احترام ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں امت کو اس سے بھی زیادہ سخت حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے، لیکن بعد میں حالات بدلے اور کامیابی حاصل ہوئی۔ اس لیے مایوس ہونے کے بجائے امید اور حوصلے کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی نے کہا کہ انبیاء کرام کو بھی اپنی دعوت کے راستے میں بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے اپنی قوم تک اس کی زبان میں پیغام پہنچایا۔ آج علماء کو بھی اسی طریقۂ دعوت کو اپنانا چاہیے۔
اجتماع کے دوسرے سیشن میں نائب امیر جماعت اسلامی ہند پروفیسر سلیم انجینئر نے ’’دین کی راہ میں رکاوٹیں اور ان کا حل‘‘ کے موضوع پر گفتگو کی۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے سیاسی بے وزنی کے خاتمے، جب کہ ’اے پی سی آر‘ کے سکریٹری محمد واثق ندیم خان نے مساجد و مدارس کو درپیش چیلنجز پر اظہارِ خیال کیا۔ آخر میں اجتماع کے ناظم مولانا محمد اسعد فلاحی نے شرکاء کے سامنے ضروری ہدایات پڑھ کر سنائیں۔

Recent News

دہلی میں علماء و فارغینِ مدارس کے کل ہند پانچ روزہ اجتماع کا آغاز

دہلی میں علماء و فارغینِ مدارس کے کل ہند پانچ روزہ اجتماع کا آغاز

October 22, 2026
ٹرمپ کے ’مسلم شہر‘ والے بیان سے  فرانسیسی صدر ناراض

ٹرمپ کے ’مسلم شہر‘ والے بیان سے فرانسیسی صدر ناراض

October 22, 2026
کنگ فہد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں سعودی شہری ہلاک

کنگ فہد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں سعودی شہری ہلاک

October 22, 2026
ریکھا گپتا نے دہلی کی وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا

دہلی میں آلودگی پر قابو پانے کے لیے ونٹر ایکشن پلان تیار

October 21, 2026
ہریانہ میں بلیک آؤٹ کے آثار

ہریانہ میں بلیک آؤٹ کے آثار

October 21, 2026
ہوشیار!ٹرین میں سفر کے دوران اونچی آواز میں  بات کرنے پر 1000 روپے کا جرمانہ ممکن

ہوشیار!ٹرین میں سفر کے دوران اونچی آواز میں بات کرنے پر 1000 روپے کا جرمانہ ممکن

October 20, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.