Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

امام کعبہ کی جانب سے مکہ اورمدینہ پر حملوں کی شدید مذمت

شیخ عبدالرحمان السدیس نے خبردار کیا کہ حرمین شریفین کی سلامتی اور تقدس ایک ایسی ’سرخ لکیر ہے جسے پار نہیں کیا جا سکتا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
31 minutes ago
امام کعبہ کی جانب سے مکہ اورمدینہ پر حملوں کی شدید مذمت

مدینہ منورہ /مکہ مکرمہ :اسلام کے مقدس ترین مقامات کے سربراہ نے اتوار کو یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے مکہ اور مدینہ کی طرف بار بار کیے جانے والے بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ حرمین شریفین کی سلامتی اور تقدس ایک ایسی ’سرخ لکیر ہے جسے پار نہیں کیا جا سکتا۔‘مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐکے دینی امور کے صدر شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ یہ مسلسل حملے ملیشیا کے ’مجرمانہ طرزِ عمل‘، مسلمانوں و ان کے مقدس مقامات کے خلاف ناپاک عزائم کو ظاہر کرتے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں شیخ عبدالرحمان السدیس نے ان حملوں کو شریعتِ اسلامیہ (جو مقدس مقامات کے تحفظ کا حکم دیتی ہے) اور بین الاقوامی انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ان کی یہ مذمت ہفتہ کو ہونے والی سرحد پار سے شدید فائرنگ کے بعد سامنے آئی جب سعودی فضائی دفاع نے مکہ اور مدینہ کے علاقوں کی طرف حوثیوں کے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کر دیا۔سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کے مطابق امدادی ٹیموں نے مکہ کے وادی المغمس، جدہ کے المحلہ النزہہ، طائف کے وادی جلیل، اور رابغ کے مستورہ سینٹر سمیت کئی مغربی علاقوں میں گرنے والے ملبے سے نمٹا۔

سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں قانونی حکومت کی عملداری کے لیے قائم اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق فوجی دفاع اتوار کی صبح تک ہائی الرٹ پر رہا کیونکہ حوثیوں نے ریاض کے علاقے کو نشانہ بناتے ہوئے مسلح ڈرون داغے (ایک رات 1 بجے کے فوراً بعد اور دوسرا صبح تقریباً 5 بجے) اور ان دونوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔صبح 6 بجے کے فوراً بعد سعودی سول ڈیفنس نے ایک الارم بجایا جس میں دارالحکومت کو درپیش ’فضائی خطرے‘ سے خبردار کیا گیا جس کے بعد دو زور دار دھماکے سنے گئے۔ترکی المالکی نے بعد میں اعلان کیا کہ اتحادی فضائی دفاع نے ریاض شہر کی طرف داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو مار گرایا ہے۔

Recent News

اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی اہلیہ کے خلاف فوجداری جانچ شروع

نیتن یاہو حکومت کی ناکامیوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

October 26, 2026
امام کعبہ کی جانب سے مکہ اورمدینہ پر حملوں کی شدید مذمت

امام کعبہ کی جانب سے مکہ اورمدینہ پر حملوں کی شدید مذمت

October 26, 2026
دہلی میں 402 کلوگرام غذائی اشیا تلف

دہلی میں 402 کلوگرام غذائی اشیا تلف

October 26, 2026
ایران میں 2024 میں 901 افراد کو  پھانسی کی سزا

ٹرمپ اپنا خواب قبر میں لے جائیں گے: ایران

October 25, 2026
سعودی عرب کیلئے انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں 31 اکتوبر تک منسوخ

سعودی عرب کیلئے انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں 31 اکتوبر تک منسوخ

October 25, 2026
گردابی طوفان ارنب کے آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرانے کا خدشہ

گردابی طوفان ارنب کے آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرانے کا خدشہ

October 25, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.