Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو Front Urdu

فتح پور مقبرہ معاملہ: یوپی اسمبلی میں زبردست ہنگامہ، سماجوادی پارٹی نے فوری بحث کی مانگ کی

یوپی اسمبلی میں فتح پور کے تاریخی مقبرے کے تنازعے پر اپوزیشن نے زور دار ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے حکومت کی کارکردگی پر سخت سوالات اٹھائے، جبکہ سماجوادی پارٹی نے اس معاملے پر فوری بحث کا مطالبہ کیا۔

affan by affan
6 months ago
فتح پور مقبرہ معاملہ: یوپی اسمبلی میں زبردست ہنگامہ، سماجوادی پارٹی نے فوری بحث کی مانگ کی

لکھنؤ: اتر پردیش اسمبلی کے جاری اجلاس کے دوسرے روز فتح پور کے قدیم مقبرے سے جڑے تنازعے نے ایوان کا ماحول گرما دیا۔ سماجوادی پارٹی (ایس پی) نے اس معاملے پر فوری بحث کا مطالبہ کیا اور حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا۔ قائد حزب اختلاف ماتا پرساد پانڈے نے الزام عائد کیا کہ ایک سیاسی رہنما کی اپیل پر لوگوں نے مقبرے پر دھاوا بولا، جس کے نتیجے میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس حالات پر قابو پانے میں ناکام رہی اور حکومت کی نیت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

ایس پی کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر سروش کھنہ نے کہا کہ واقعے سے حکومت یا انتظامیہ کا کوئی تعلق نہیں۔ رپورٹ درج ہو چکی ہے اور 10 افراد کو نامزد کر کے دیگر نامعلوم افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

حکومتی وضاحت سے غیر مطمئن ایس پی ارکان اسمبلی نے ویل میں آ کر احتجاج کیا اور ایوان میں شور شرابہ کیا۔ ایس پی کی رکن اسمبلی پلوی پٹیل کی جانب سے ویڈیو بنانے پر اسپیکر ستیش مہانہ نے ہدایت دی کہ ویڈیوز فوراً ڈیلیٹ کی جائیں، بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ فتح پور میں ہندو تنظیموں کے کارکنوں نے مبینہ طور پر تاریخی مقبرے میں زبردستی پوجا کرنے کی کوشش کی، زعفرانی پرچم لہرایا اور مزار کو نقصان پہنچایا۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس سے ماحول مزید کشیدہ ہو گیا۔ پولیس کی بیریکیڈنگ کے باوجود بھیڑ قابو سے باہر ہو گئی، جس پر حکومت پر امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

read more…..qaumiawaz.com

Recent News

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

February 21, 2026
لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی  سخت تنقید

لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی سخت تنقید

February 21, 2026
ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

February 20, 2026
گجرات میں ایس آئی آر کے بعد  68 لاکھ سے زائد نام خارج

گجرات میں ایس آئی آر کے بعد 68 لاکھ سے زائد نام خارج

February 20, 2026
بہارکے 42اراکین اسمبلی کو پٹنہ ہائی کورٹ کا نوٹس

بہارکے 42اراکین اسمبلی کو پٹنہ ہائی کورٹ کا نوٹس

February 19, 2026
ملک میں آج سے رمضان المبارک کا باقاعدہ آغاز

ملک میں آج سے رمضان المبارک کا باقاعدہ آغاز

February 19, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.