Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو Front Urdu

حج 2026: دہلی کے 2071 عازمین کا انتخاب، پیشگی رقم 1,52,300 روپے جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اگست مقرر

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے عازمینِ حج کے لیے جلد ہی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ چیئرپرسن کوثر جہاں نے بتایا کہ حج کمیٹی عازمین کو تمام ضروری سہولیات بروقت فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

affan by affan
6 months ago
حج 2026: دہلی کے 2071 عازمین کا انتخاب، پیشگی رقم 1,52,300 روپے جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اگست مقرر

نئی دہلی: حج بیت اللہ 2026 کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے کی گئی آن لائن قرعہ اندازی میں دہلی سے 2071 عازمین حج کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے منتخب عازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹی عازمین کو تمام تر سہولیات بروقت فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ منتخب 2071 عازمین میں مخصوص زمرہ جات کے تحت 364 عازمین 65 سال سے زیادہ عمر کے ہیں، 65 سال سے زائد عمر کی دو خواتین بغیر محرم کے ایک ساتھی کے ساتھ شامل ہیں، جبکہ 45 سال یا اس سے زائد عمر کی 21 خواتین بغیر محرم شامل کی گئی ہیں۔ عمومی زمرہ میں 1684 عازمین کا انتخاب ہوا ہے۔

تمام منتخب عازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 20 اگست 2025 تک حج اخراجات کی پیشگی رقم 1,52,300 روپے فی کس آن لائن یا اسٹیٹ بینک آف انڈیا/یونین بینک آف انڈیا کی کسی بھی شاخ میں جمع کرائیں۔ ساتھ ہی، دستخط شدہ حج فارم، رنگین فوٹو، پاسپورٹ کی فوٹو کاپی، کینسل چیک، حلف نامہ، میڈیکل سرٹیفکیٹ اور دیگر مطلوبہ دستاویزات دہلی حج کمیٹی کے دفتر واقع حج منزل میں جمع کرانا لازمی ہے۔

مزید سہولت کے لیے دہلی حکومت کے اشتراک سے آصف علی روڈ پر واقع حج منزل میں میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا۔ عازمین کسی بھی سرکاری اسپتال یا کلینک سے بھی ایلوپیتھک میڈیکل سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ دہلی سے 4973 درخواستیں موصول ہوئیں، جبکہ دہلی کا اصل کوٹہ 1241 ہے۔ بقیہ 830 عازمین کا انتخاب دیگر ریاستوں کے اضافی کوٹے سے ہوا ہے۔

read more……qaumiawaz.com

Recent News

امریکہ میں ایچ ون بی ویزا پروگرام کے خلاف نیا بل پیش

امریکہ میں ایچ ون بی ویزا پروگرام کے خلاف نیا بل پیش

February 10, 2026
سپریم کورٹ نے  ’ کارتیگئی دیپم تنازعہ‘ میں مدراس ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا

سپریم کورٹ نے ’ کارتیگئی دیپم تنازعہ‘ میں مدراس ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا

February 9, 2026
ایپسٹین فائلز کے نئے انکشافات  سے یورپ اور امریکہ میں سیاسی ہلچل

ایپسٹین فائلز کے نئے انکشافات سے یورپ اور امریکہ میں سیاسی ہلچل

February 9, 2026
نسرین بانو شیخ مالیگاؤں کی میئر منتخب

نسرین بانو شیخ مالیگاؤں کی میئر منتخب

February 8, 2026
بزرگ صوفی حضرت نظام الدین اولیاؒ کی درگاہ میں دردناک حادثہ

بزرگ صوفی حضرت نظام الدین اولیاؒ کی درگاہ میں دردناک حادثہ

February 8, 2026
یونین بجٹ کے اثرات اور فرقہ وارانہ تشدد پر جماعت اسلامی ہند کا  اظہار تشویش

یونین بجٹ کے اثرات اور فرقہ وارانہ تشدد پر جماعت اسلامی ہند کا اظہار تشویش

February 7, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.