Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو Front Urdu

پنجاب: ایل پی جی ٹینکر میں دھماکہ، دو ہلاک، 100 افراد جھلس گئے، کئی گھر و دکانیں تباہ

ہوشیار پور کے منڈیالا گاؤں میں دیر رات ایک ایل پی جی سے بھرے ٹینکر کو ایک ٹرک نے ٹکر مار دی، جس سے ٹینکر میں دھماکہ کے بعد پورا گاؤں آگ کے شعلوں میں تبدیل ہو گیا۔

affan by affan
7 months ago
روس میں آیا زلزلہ، ہیروشیما پر گرائے گئے ایٹم بم سے 14,300 گنا زیادہ طاقتور؟

پنجاب کے ہوشیار پور ضلع کے منڈیالا گاؤں میں جمعہ کی رات ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا، جب ایک ایل پی جی سے بھرے ٹینکر کو ٹرک نے ٹکر مار دی۔ تصادم کے بعد ٹینکر سڑک پر الٹ گیا اور اس میں زور دار دھماکہ ہو گیا۔ دھماکے کے بعد ٹینکر سے گیس کا تیز اخراج شروع ہو گیا، جس کے نتیجے میں آس پاس آگ بھڑک اٹھی اور پورا علاقہ شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا۔

آتشزدگی نے 15 دکانوں اور 4 گھروں کو مکمل طور پر خاکستر کر دیا۔ افسوسناک طور پر اس حادثے میں دو افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ تقریباً 100 افراد جھلس گئے، جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ زیادہ تر لوگ رات کے وقت سو رہے تھے، جس کی وجہ سے وہ وقت پر محفوظ مقام تک نہ پہنچ سکے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر ہوشیار پور-جالندھر قومی شاہراہ کو بند کر دیا اور قریبی ایک کلومیٹر کے علاقے کو خالی کرا لیا۔ متاثرہ افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ فائر بریگیڈ اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں نے آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی کی۔

ضلع مجسٹریٹ آشکا جین نے بتایا کہ رات ڈیڑھ بجے تک آگ کافی حد تک قابو میں آ چکی تھی۔ ریاستی وزیر ڈاکٹر روجوت سنگھ نے جائے وقوعہ کا دورہ کرتے ہوئے واقعے کو افسوسناک قرار دیا اور متاثرین کے لیے ممکنہ مدد کی یقین دہانی کرائی۔ واقعے کی مکمل جانچ کے بعد ہی نقصان کا اندازہ اور ذمہ داری طے کی جا سکے گی۔

 

read more…..qaumiawaz.com

Recent News

لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں  بڑا قدم

لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں بڑا قدم

March 14, 2026
کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

March 14, 2026
بیوی نے کال کاٹ کر شوہر کو  ڈیجیٹل آریسٹ  سے بچایا!آپ بھی رہیں ہوشیار

گیس کنکشن کاٹنے کی دھمکی دے کر خاتون سے تقریباً 3 لاکھ روپے کی ٹھگی

March 13, 2026
تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

March 13, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

این سی ای آر ٹی کتاب تنازعہ پر سپریم کورٹ سخت

March 12, 2026
آبنائے ہرمز میں ہندوستان آ رہے جہاز پر ایران  کا حملہ

آبنائے ہرمز میں ہندوستان آ رہے جہاز پر ایران کا حملہ

March 12, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.