Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کا ایکس اکاؤنٹ بندکردیا گیا

چیف جسٹس سوریہ کانت کے ریمارکس کے بعد وجود میں آئی کاکروچ جنتا پارٹی سوشل میڈیا پر بڑی سیاسی اور عوامی بحث کا موضوع بن گئی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 months ago
کاکروچ جنتا پارٹی کا ایکس اکاؤنٹ بندکردیا گیا

نئی دہلی:  چیف جسٹس سوریہ کانت کے ریمارکس کے بعد وجود میں آئی کاکروچ جنتا پارٹی سوشل میڈیا پر بڑی سیاسی اور عوامی بحث کا موضوع بن گئی ہے ۔ اس پارٹی کے سوشی میڈیا ایکس اکاؤنٹ کو بند کردیا گیا ، تاہم انسٹاگرام پر غیر معمولی مقبولیت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے باوجود کاکروچ جنتا پارٹی نے انسٹاگرام پر حیرت انگیز مقبولیت حاصل کی ہے۔ بی جے پی کے 8.8 ملین فالوورز کے مقابلے میں پارٹی کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 12.9 ملین تک پہنچ گئی ۔یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب 15 مئی کو چیف جسٹس سوریہ کانت نے مبینہ طور پر بے روزگار نوجوانوں کو کاکروچ اور طفیلی قرار دیا۔انہوں نے کہا تھا کہ کچھ نوجوان کاکروچ کی طرح ہوتے ہیں، جو نہ روزگار تلاش کر پاتے ہیں اور نہ ہی کسی پیشے میں جگہ بنا پاتے ہیں۔ان میں سے کچھ میڈیا میں چلے جاتے ہیں، کچھ سوشل میڈیا جہد کار بن جاتے ہیں، کچھ آر ٹی آئی کارکن بن جاتے ہیں، اور پھر وہ سسٹم پر حملہ شروع کر دیتے ہیں۔ 30 سالہ ابھیجیت ڈپکے نے اس جملے کو احتجاجی علامت بنالر کاکروچ جنتا پارٹی قائم کردی۔

بعد ازاں چیف جسٹس سوریہ کانت نے وضاحت کی کہ ان کا اشارہ صرف ان افراد کی طرف تھا جو جعلی ڈگریوں سے پیشوں میں داخل ہوتے ہیں، تاہم نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اس کو قبول نہیں کیا۔کاکروچ جنتا پارٹی نے طنز اور مزاح کے انداز میں اپنی شناخت بنائی، لیکن اس کے پس منظر میں نوجوانوں کی بے روزگاری، سیاسی بے چینی اور نظام سے مایوسی جیسے سنجیدہ مسائل بھی نمایاں ہیں۔ پارٹی کا نعرہ سیکولر، سوشلسٹ، جمہوری، سست سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہوا۔پارٹی منشور میں کئی مطالبات بھی شامل ہیں۔ ان میں ریٹائر چیف جسٹس صاحبان کو راجیہ سبھا نشستیں نہ دینے، ووٹر لسٹ میں کٹوتی کے معاملات پر الیکشن کمشنروں کے خلاف کارروائی، آزاد صحافت کے تحفظ و سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والوں پر 20 سال تک عوامی عہدوں کی پابندی جیسے نکات شامل ہیں۔

Recent News

امریکہ سے 18ہزار ہندوستانی سمیت  15 لاکھ تارکین وطن کی ملک بدری ممکن

ٹرمپ انتظامیہ کے ذریعہ فلسطینی لیڈران کو پریشان کیے جانے کا سلسلہ بدستور جاری

September 17, 2026
 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

September 16, 2026
پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

September 16, 2026
یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

September 16, 2026
بحیرۂ احمربحران میں شدّت !سعودی عرب نے ینبع بندرگاہ سے تیل لوڈنگ روکی

بحیرۂ احمربحران میں شدّت !سعودی عرب نے ینبع بندرگاہ سے تیل لوڈنگ روکی

September 16, 2026
عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان جاری

عازمین حج کی طبی جانچ کی مدت میں 30 ستمبر تک توسیع

September 16, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.