Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

دہلی کے لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملنے کی امید

قومی راجدھانی میں 60-50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 months ago
دہلی  کے  لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملنے کی امید

قومی راجدھانی سمیت شمالی ہندوستان کے مختلف حصے اس وقت شدید گرمی کی زد میں ہیں لیکن اب موسم بدلنے والا ہے۔ ہندوستانی محمکہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران لوگوں کو شدید گرمی سے راحت مل سکتی ہے۔موسم سائنسدانوں کے مطابق اسکائی میٹ کے ماہر موسمیات مہیش پلاوت کے مطابق شمال مغربی راجستھان، پنجاب اور ہریانہ کے اوپر ایک مضبوط گردابی نظام سرگرم ہے جو دھیرے دھیرے شمال مشرق کی سمت بڑھ رہا ہے۔ اس کا اثر دہلی سمیت آس پاس کے علاقوں میں 30 اپریل تک دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ صفدر جنگ میں پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.3 سینٹی گریڈ درج کیا گیا جو معمول سے 3.3 ڈگری زیادہ ہے۔ پالم اور لودھی روڈ میں بھی درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ سے اوپر رہا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت رج ایریا میں 43.8 سینٹی گریڈ درج کیا گیا جبکہ آیا نگر میں 43.2 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ یہ سبھی اندازے معمول سے 3 سے 4 ڈگری زیادہ ہیں۔

شمالی ہندوستان کے دیگر صوبوں میں بھی موسم کا مزاج بدلے گا۔ جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں آج بارش، برف باری اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی میں 60-50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ مشرقی اور وسطی ہندوستان کے صوبوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا دور جاری رہے گا۔ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، بہار اور اڈیشہ میں تیز ہواؤں اور بارش کا اثر نظر آئے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی ہندوستان میں 28 اپریل سے یکم مئی کے درمیان درجہ حرارت میں 5-3 ڈگری سیلسیس تک کی گراوٹ آ سکتی ہے، حالانکہ کچھ علاقوں میں گرم لہر اور حبس والی گرمی کا اثر بھی برقرار رہے گا، لیکن بارش کے بعد حالات میں بہتری ہوگی۔ اسی طرح کرناٹک، کیرالہ، تلنگانہ، آندھرا پردیش، تمل ناڈو اور پڈوچیری میں 28 اپریل سے یکم مئی کے درمیان گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ کچھ علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ آسام، میگھالیہ، اروناچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور 50-30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ کئی علاقوں میں بھاری بارش کا بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Recent News

اتر پردیش میں خستہ حال  مکان منہدم ہونے سے ایک ہی کنبہ کے 6 افراد کی موت

اتر پردیش میں خستہ حال مکان منہدم ہونے سے ایک ہی کنبہ کے 6 افراد کی موت

August 6, 2026
دہلی میں بارش کے سبب موسم خوشگوار  ، لیکن معمولات زندگی درہم برہم

دہلی میں بارش کے سبب موسم خوشگوار ، لیکن معمولات زندگی درہم برہم

August 6, 2026
تہواروں کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی مہنگائی میں مزید اضافہ متوقع

تہواروں کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی مہنگائی میں مزید اضافہ متوقع

August 6, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

مارچ اور مظاہروں کے دوران سیکورٹی فورسز کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ سپریم کورٹ

August 5, 2026
گڈکری کے حق میں آیا بامبے ہائی کورٹ کا فیصلہ

گڈکری کے حق میں آیا بامبے ہائی کورٹ کا فیصلہ

August 5, 2026
مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی کے معاملے پرراہل گاندھی کا حکومت پر سخت حملہ

مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی کے معاملے پرراہل گاندھی کا حکومت پر سخت حملہ

August 5, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.