Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

ڈی کے شیوکمار 3 جون کو کرناٹک کے نئے چیف منسٹر کے طور پر حلف لیں گے

سی ایل پی اجلاس میں نیا لیڈر منتخب کرلیا گیا ۔گورنر نے حکومت تشکیل دینے کی دعوت دی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 months ago
ڈی کے شیوکمار 3 جون کو کرناٹک  کے نئے چیف منسٹر کے طور پر حلف لیں گے

بنگلورو، کرناٹک کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے نئے قائد منتخب ہونے والے ڈی کے شیوکمار 3 جون کو ریاست کے نئے چیف منسٹر کے طور پر حلف لیں گے ۔آج کانگریس مقننہ پارٹی رہنما منتخب ہونے کے بعد شیوکمار نے راج بھون پہنچ کر گورنر تھاور چند گہلوٹ سے ملاقات کی اور حکومت تشکیل دینے کا باضابطہ دعویٰ پیش کیا۔ اس موقع پر سبکدوش چیف منسٹر سدارمیا اور کانگریس کے دیگر سینئر رہنما بھی موجود تھے ۔گورنر نے شیوکمار کا دعویٰ قبول کرکے انہیں حکومت بنانے کی دعوت دی۔ راج بھون سے جاری اطلاعات کے مطابق وہ 3 جون کو شام 4 سے 5 بجے کے درمیان چیف منسٹر کا حلف اٹھائیں گے ۔

اس سے قبل ودھان سودھا میں منعقدہ کانگریس مقننہ پارٹی اجلاس میں ڈی کے شیوکمار کو متفقہ طور پر قائد منتخب کیا گیا۔ ان کے نام کی تجویز سابق چیف منسٹر سدارمیا نے پیش کی، جس کی تمام اراکینِ اسمبلی نے بیک آواز حمایت کی۔کانگریس قیادت کی جانب سے یہ فیصلہ ریاست میں اقتدار کی منتقلی کے عمل کا اہم مرحلہ تصور کیا جا رہا ہے ۔ پارٹی نے اس انتخاب کو اتحاد اور داخلی ہم آہنگی کی علامت قرار دیا ہے ۔واضح رہے کہ سدارامیا نے جمعرات کو چیف منسٹر عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد نئے قائد کے انتخاب اور نئی حکومت کی تشکیل کا عمل شروع ہوا۔ شیوکمار کے حلف برداری کے ساتھ ہی کرناٹک میں کانگریس حکومت ایک نئے دور میں داخل ہو جائے گی۔

Recent News

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

October 8, 2026
پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

October 8, 2026
تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

October 8, 2026
آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں  25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

October 7, 2026
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف  ایف آئی آر

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف ایف آئی آر

October 7, 2026
جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

October 6, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.