Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

رام مندر چندہ چوری کیس: چمپت رائے کیخلاف مقدمہ کا مطالبہ

ایودھیا کے وکلا کا احتجاجی مارچ ‘ملزمین کا تحفظ کرنے اور جانبداری برتنے کا پولیس پر الزام

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 months ago
رام مندرسے سونے-چاندی اور ہیرے کی 1250 ’شری رام شیلائیں‘ غائب

نئی دہلی ۔ایودھیا کی رام مندر کے چندہ چوری کے معاملے پر تنازعہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ فیض آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر کالیکا پرساد مشرا کی قیادت میں جمعرات کو سینکڑوں وکلا نے شہر میں احتجاجی مارچ نکالا اور بعد ازاں پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر پہنچ کر شری رام جنم بھومی تیرتھ کشیتر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے، ٹرسٹی انل مشرا اور گوپال راؤ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کیلئیتحریری درخواست پیش کی۔ وکلا نے مطالبہ کیا کہ اس پورے معاملے کی جانچ مرکزی تفتیشی ادارے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے بھی کرائی جائے۔احتجاجی مارچ کے دوران وکلا نے الزام لگایا کہ رام مندر چندہ چوری معاملے میں جن افراد کے خلاف سوالات اٹھائے جا رہے ہیں ان کے خلاف اب تک کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔

مظاہرین نے اتر پردیش پولیس پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ افراد کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ان کے خلاف قانونی کارروائی آگے نہیں بڑھ رہی۔کالیکا پرساد مشرا نے کہا کہ رام مندر جیسے انتہائی محفوظ مقام پر اگر اتنے بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں تو اس کی ذمہ داری صرف متعلقہ افراد پر ہی نہیں بلکہ پولیس پر بھی عائد ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاملے میں بڑی مالی رقم شامل ہونے کے سبب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو بھی فوری طور پر متحرک ہونا چاہیے تاکہ مالی بے ضابطگیوں کی غیر جانبدارانہ جانچ ممکن ہو سکے۔انہوں نے اس معاملے کی مرکزی تفتیشی ادارے سے مکمل جانچ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس ایف آئی آر درج نہیں کرتی تو قانون کے مطابق دیگر قانونی راستے اختیار کیے جائیں گے۔

Recent News

امریکہ سے 18ہزار ہندوستانی سمیت  15 لاکھ تارکین وطن کی ملک بدری ممکن

ٹرمپ انتظامیہ کے ذریعہ فلسطینی لیڈران کو پریشان کیے جانے کا سلسلہ بدستور جاری

September 17, 2026
 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

September 16, 2026
پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

September 16, 2026
یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

September 16, 2026
بحیرۂ احمربحران میں شدّت !سعودی عرب نے ینبع بندرگاہ سے تیل لوڈنگ روکی

بحیرۂ احمربحران میں شدّت !سعودی عرب نے ینبع بندرگاہ سے تیل لوڈنگ روکی

September 16, 2026
عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان جاری

عازمین حج کی طبی جانچ کی مدت میں 30 ستمبر تک توسیع

September 16, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.