Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

تہوّر رانا کو لے کر دہلی میں سخت حفاظتی انتظامات

ہوائی اڈے سے لے کر پٹیالہ ہاؤس کورٹ اور این آئی اے ہیڈکوارٹر کے آس پاس سخت پہرا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 year ago
تہوّر رانا کو لے کر دہلی میں سخت حفاظتی انتظامات

نئی دہلی :26/11 کےممبئی حملوں کے ملزم تہوّر رانا کو امریکہ سے ہندوستان لائے جانے کی وجہ سے دہلی میں بے حد سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہوائی اڈے سے لے کر پٹیالہ ہاؤس کورٹ اور این آئی اے ہیڈکوارٹر کے آس پاس سب سے زیادہ سخت پہرا ہے۔ این آئی اے ہیڈکوارٹر کے پاس جواہر لال نہرو اسٹیڈیم، میٹرو اسٹیشن کے دو گیٹ کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔پاکستانی کینیڈیائی نسل کے تہوّر رانا (64) پر 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے اہم سازش  کنندہ میں سے ایک امریکی شہری ڈیوڈ کولمین ہیڈلی عرف داؤد گیلانی کے قریبی معاون ہونے کا الزام ہے۔

دہلی واقع پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے باہر حفاظت کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جہاں ممبئی حملوں کے ملزم تہور رانا کو امریکہ سے حوالگی کیے جانے کے بعد پیش کیا جانا ہے۔ ایک افسر نے بتایا کہ نیم فوجی دستوں اور دہلی پولیس کے جوانوں کو عدالت کے باہر تعینات کیا گیا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے آنے جانے والوں کی گہری تلاشی لی جا رہی ہے۔

دہلی میں ہوائی اڈے سے لے کر تہاڑ جیل، پٹیالہ ہاؤس کورٹ اور این آئی اے ہیڈکوارٹر کے پاس ہائی الرٹ اعلان کیا گیا ہے۔ پورے روٹ پر جگہ جگہ سیکوریٹی اہلکار تعینات ہیں۔ گاڑیوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔ سی سی ٹی وی اور ڈرون سے بھی علاقے کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ تہور رانا کو تہاڑ جیل میں رکھا جائے گا۔ تہاڑ جیل کے افسروں نے کہا کہ رانا کو ہائی سیکوریٹی والے جیل وارڈ میں رکھنے کی سبھی تیاریاں کرلی گئی ہیں اور وہ عدالت کے حکم کا انتظار کر رہے ہیں۔ تہاڑ میں رانا کو جس سیل میں رکھا جائے گا وہاں بھی سیکوریٹی بڑھا دی گئی ہے۔ تہاڑ جیل کے آس پاس کافی چوکسی برتی جا رہی ہے۔

Recent News

آئی آر سی ٹی سی منی لانڈرنگ کیس میں لالو فیملی کوسپریم جھٹکا

آئی آر سی ٹی سی منی لانڈرنگ کیس میں لالو فیملی کوسپریم جھٹکا

September 10, 2026
متنازعہ ریمارکس کے معاملے میں اعظم خان  قصوروارقرار

اب اعظم خان پر حج کمیٹی کی زمین فروخت کرنے کا الزام -ایف آئی آردرج

September 10, 2026
برکس سربراہ اجلاس کے پیش نظر دہلی میں سیکورٹی سخت

برکس سربراہ اجلاس کے پیش نظر دہلی میں سیکورٹی سخت

September 10, 2026
گینگسٹر ابو سلیم کی قبل از وقت رہائی کی عرضی خارج

گینگسٹر ابو سلیم کی قبل از وقت رہائی کی عرضی خارج

September 10, 2026
ستیہ نکیتن حادثہ کے پیش نظر  ایم سی ڈی نے 34 عمارتوں کو کیا منہدم

ستیہ نکیتن حادثہ کے پیش نظر ایم سی ڈی نے 34 عمارتوں کو کیا منہدم

September 10, 2026
سہارنپور کلکٹریٹ  میں واقع مسجد کے انہدام کا معاملہ  الہ آباد ہائی کورٹ پہنچا

سہارنپور کلکٹریٹ میں واقع مسجد کے انہدام کا معاملہ الہ آباد ہائی کورٹ پہنچا

September 9, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.