Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

ہریانہ میں 6 سال میں 18 ہزار نوجوانوں کی ’ہارٹ اٹیک‘ سے موت

ریاست میں ’ہارٹ اٹیک‘ سے مرنے والے لوگوں کے متعلق حیران کن اعداد و شمار سامنے آئے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 hour ago
ہریانہ میں  6 سال میں 18 ہزار نوجوانوں کی ’ہارٹ اٹیک‘ سے موت

ہریانہ میں ’ہارٹ اٹیک‘ سے مرنے والے لوگوں کے متعلق حیران کن اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ ہریانہ اسمبلی میں پیش کیے گئے اعداد و شمار میں 26-2020 کے درمیان کی معلومات فراہم کی گئی۔ ان سالوں کے درمیان 45-18 کی عمر کے تقریباً 18 ہزار لوگوں کی موت ’ہارٹ فلیئر‘ کی وجہ سے ہو گئی۔ حکومت نے ایوان میں کانگریس کے ایک رکن اسمبلی کے سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کیں۔

کانگریس رکن اسمبلی نے پوچھا تھا کہ 2020 سے اب تک ہریانہ میں 45-18 سال کی عمر کے کتنے نوجوانوں کی موت دل کے دورے/ہارٹ فیلیئر سے ہوئی ہے؟ ان کی ہر سال کی ضلع وار تعداد کیا ہے؟‘‘ ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا کہ ’’کیا حکومت نے یہ معلوم کرنے کے کوئی اسٹڈی یا سروے کیا ہے کہ ان اموات کا کووڈ-19 انفیکشن یا کووڈ-19 ویکیسینیشن سے کوئی تعلق ہے؟ اگر ہاں تو اس سروے کے نتیجے کیا ہیں اور اس تعلق سے حکومت نے کیا کارروائی کی ہے؟

کانگریس رکن اسمبلی کے سوال کے بعد ایوان کو بتایا گیا کہ ایسا کوئی سروے نہیں کیا گیا۔ حکومت نے کہا کہ اضلاع سے ملی اطلاع کے مطابق 2020 میں 2394، 2021 میں 3188، 2022 میں 2796، 2023 میں 2886، 2024 میں 3063، 2025 میں 3255 اور جنوری 2026 میں 391 اموات رپورٹ کی گئیں۔ یعنی ان کی مجموعی تعداد 17973 ہے۔ مختلف اضلاع کے لیے پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2020 سے دسمبر 2025 تک ضلع یمنا نگر میں ہر سال ایسی اموات کی تعداد 387، 461، 375، 378، 410 اور 389 تھی۔ اس کے مقابلے میں، ضلع روہتک کے اعداد و شمار کافی کم تھے جو کہ بالترتیب 33، 41، 40، 27، 30 اور 30 رہے۔ گروگرام کے لیے یہ تعداد 113، 105، 116، 114، 93 اور 83 تھی۔

قابل ذکر ہے کہ اموات کی اتنی بڑی تعداد کے باوجود وزیر صحت نے واضح کیا کہ حکومت نے یہ معلوم کرنے کے لیے کوئی سروے نہیں کیا کہ ان اموات کا تعلق کووڈ-19 انفیکشن یا اس کے بعد چلائی گئی ویکسینیشن مہم سے تھا۔ عالمی وبا اور نوجوانوں میں دل کے امراض (کارڈیک فیلیئر) میں اضافے کے درمیان تعلق کے حوالے سے فی الحال کوئی بھی سرکاری نتیجہ یا حکومت کی جانب سے کی گئی کوئی خاص کارروائی سامنے نہیں آئی ہے۔

Recent News

کیرالہ میں ایک بار پھر برڈ فلو کی دہشت

کیرالہ میں ایک بار پھر برڈ فلو کی دہشت

March 19, 2026
ہریانہ میں  6 سال میں 18 ہزار نوجوانوں کی ’ہارٹ اٹیک‘ سے موت

ہریانہ میں 6 سال میں 18 ہزار نوجوانوں کی ’ہارٹ اٹیک‘ سے موت

March 19, 2026
دہلی میں آسمان  ابر آلود رہنےاور گرج و چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

دہلی میں 3 دن بارش بارش کا ’یلو‘ الرٹ

March 18, 2026
دہلی میں آگ لگنے سے3بچوں سمیت 9 افراد ہلاک

دہلی میں آگ لگنے سے3بچوں سمیت 9 افراد ہلاک

March 18, 2026
گنگا ندی میں کشتی پر افطار پارٹی مہنگی پڑی

گنگا ندی میں کشتی پر افطار پارٹی مہنگی پڑی

March 17, 2026
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون گرنے کے بعد زوردار دھماکہ

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون گرنے کے بعد زوردار دھماکہ

March 16, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.