Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون گرنے کے بعد زوردار دھماکہ

فیول ٹینک متاثر ' پروازوں کی لینڈنگ معطل ' کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
7 months ago
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون گرنے کے بعد زوردار دھماکہ

دبئی میں پیر کو عالی الصبح اس وقت افراتفری مچ گئی جب دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرایک ڈرون گرنے کے بعد زوردار دھماکہ ہوا اور ایندھن کے ٹینک میں زبردست آگ لگ گئی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں شعلے اور دھواں صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ دبئی میڈیا آفس نے کہا ہے کہ ایئرپورٹ کے قریب ڈرون کے واقعے سے فیول ٹینک متاثر ہوا۔ اگرچہ ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے لیکن اس واقعے نے ایران-امریکہ جنگ کے خطرے کو براہ راست دبئی کی دہلیز تک پہنچا دیا ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ رات کے سناٹے میں زور دار دھماکوں کی ‘آوازیں سنائی دیں۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد ہوائی اڈے کے قریب دھواں اور آگ کے شعلے اٹھتے دیکھے گئے۔ دبئی سول ڈیفنس اور دیگر ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ بجھانے کا کام شروع کردیا۔ دبئی میڈیا آفس نے ’ایکس‘ پر بتایا کہ ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی مسلسل کوششیں کر رہی ہیں فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اگرچہ نقصان بہت زیادہ دکھائی دے رہا ہے، تاہم جانی نقصان نہ ہونے سے حکام نے راحت کی سانس لی ہے۔

ڈرون حملے سے فضائی ٹریفک پر بھی بھاری اثر پڑا ہے۔ فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ ’فلائٹ ریڈار‘ کے مطابق دبئی آنے والی کئی پروازوں کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔ کراچی، کھٹمنڈو، ہنوئی، اسمارہ اور عمان سے دبئی پہنچنے والی کم از کم 5 پروازیں ہوائی اڈے پر اترنے کا انتظار کرتی رہیں۔ اس وجہ سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ مرکزی ہوائی اڈے پر بھی حملہ ہوا ہو گا۔ حالانکہ ممکن ہے کہ ڈرونز سے بچانے کے لیے طیاروں کو نہ اترنے دیا جارہا ہو۔

Recent News

گیانیش کمار کے استعفے تک تحریک جاری رکھنے کا اعلان

گیانیش کمار کے استعفے تک تحریک جاری رکھنے کا اعلان

October 9, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

ٹرین خدمات اور میٹرو اسٹیشنوں کو بند نہ کیا جائے

October 9, 2026
تہواروں کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے ریلوےسرگرم

مظاہرہ سے قبل ریلوے نے دہلی آنے والی سبھی میل-ایکسپریس ٹرینوں کو کیا رد

October 9, 2026
سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی باشندوں کو  چوکس رہنے کا مشورہ

سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی باشندوں کو چوکس رہنے کا مشورہ

October 9, 2026
بیکٹیریل انفیکشن کے علاج میں اہم پیش رفت

ادویات کی فروخت بڑھانے کے لیے ڈاکٹروں کو تحائف دینے پرسپریم کورٹ سخت

October 9, 2026
معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

October 8, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.