Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

ایئر انڈیا کے 2 مزید پائلٹ ڈرگ ٹیسٹ میں فیل

فائنل رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہو سکے گا کہ دونوں پائلٹوں کے خلاف کیا کارروائی کی جائے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 month ago
ایئر انڈیا کے 2 مزید پائلٹ ڈرگ ٹیسٹ میں فیل

ایئر انڈیا کے لیے بحران کا دور ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ گزشتہ دنوں ایئر انڈیا کے ایک جہاز کے ٹربولنس میں جانے کے بعد پائلٹوں کی جانچ تیز ہو گئی ہے، اس ضمن میں ٹیسٹنگ کے دوران 2 اور پائلٹ ڈرگ ٹیسٹ میں فیل ہو گئے ہیں۔ حالانکہ ان دونوں پائلٹوں کے فائنل ٹیسٹ ریزلٹ کا انتظار ہے۔ لیکن فائنل رپورٹ آنے تک ان دونوں پائلٹوں کی ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے اور فلائٹ روسٹر سے نام ہٹا دیا گیا ہے۔ ڈرگ ٹیسٹ کے دوران ایئر انڈیا کے 2 اور پائلٹ شروعات جانچ میں ڈرگ ٹیسٹ میں پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ ان دونوں پائلٹوں کی فائنل ٹیسٹ رپورٹ ابھی آنی ہے۔ واضح رہے کہ اب تک ایئر انڈیا کے 300 سے زیادہ پائلٹوں کا ڈرگ ٹیسٹ کرایا جا چکا ہے۔

فی الحال فائنل ٹیسٹ رپورٹ آنے میں تقریباً 48 گھنٹے یا اس سے زیادہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ فائنل رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہو سکے گا کہ دونوں پائلٹوں کے خلاف کیا کارروائی کی جائے۔ اس سے قبل فوکیٹ سے دہلی آرہے ایئر انڈیا کے ایک جہاز کے ٹربولنس میں جانے کے حادثے کے بعد ایئر انڈیا نے ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس کے اپنے سبھی پائلٹوں کے ڈرگ استعمال سے متعلق ٹیسٹ کرانے کی بات کہی تھی۔ ذرائع کے مطابق ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس اپنے سبھی پائلٹوں کی ’سائکو ایکٹیو مادے‘ کے لیے ضروری جانچ شروع کرے گی۔ یہ قدم اصول و ضوابط کے تقاضوں سے ہٹ کر تحقیقات کے لیے اٹھایا جا رہا ہے، کیوں کہ فوکیٹ- دہلی پرواز کے ایک مین کیپٹن ’ماریجوانا‘ یعنی گانجہ جانچ رپورٹ پازیٹیو آئی تھی۔ پرواز کے دوران جہاز کی بلندی کم ہو گئی تھی۔ یہ جہاز پرواز کے دوران اچانک 300 فٹ نیچے آگیا تھا۔

ٹاٹا گروپ کی ان دونوں ایئرلائنس میں کل ملا کر 5000 سے زیادہ پائلٹس ہیں۔ ایئر لائنس کمپنی نے گزشتہ ہفتے پائلٹوں کو بھیجے ایک انٹرنل پیغام میں کہا کہ مکمل جانچ میں موجودہ ’ایوی ایشن ضوابط‘ کے تحت ممنوعہ اشیاء اور ادویات کی جانچ شامل ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ جانچ لازمی ہے۔ یہ ٹیسٹ گروگرام اکادمی میں ٹریننگ سیشن کے ساتھ ساتھ، پرواز کے بعد بریفنگ مراکز، یہ ایئر لائنز کے دفاتر یا متعلقہ بیس کی طرف سے فراہم کردہ جگہوں پر کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ مسافروں، اسٹیک ہولڈرز اور عام لوگوں کو بھروسہ دلانے کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کے اعلی سطحی معیار کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر اٹھایا جا رہا ہے۔ اس سے قبل 4 اگست کو فوکیٹ- دہلی فائلٹ نمبر ’اے آئی 2379‘ ٹربولنس کی وجہ سے ایئر بس اے 320 جہاز اچانک 300 فٹ نیچے آگیا تھا۔ اس وجہ سے کم از کم 24 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ جہاز میں 137 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سمیت کل 145 افراد سوار تھے۔ جہاز کے مین پائلٹ کی جانچ میں گانجے کے استعمال کی تصدیق ہوئی ہے۔

Recent News

امریکہ سے 18ہزار ہندوستانی سمیت  15 لاکھ تارکین وطن کی ملک بدری ممکن

ٹرمپ انتظامیہ کے ذریعہ فلسطینی لیڈران کو پریشان کیے جانے کا سلسلہ بدستور جاری

September 17, 2026
 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

September 16, 2026
پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

September 16, 2026
یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

September 16, 2026
بحیرۂ احمربحران میں شدّت !سعودی عرب نے ینبع بندرگاہ سے تیل لوڈنگ روکی

بحیرۂ احمربحران میں شدّت !سعودی عرب نے ینبع بندرگاہ سے تیل لوڈنگ روکی

September 16, 2026
عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان جاری

عازمین حج کی طبی جانچ کی مدت میں 30 ستمبر تک توسیع

September 16, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.