Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست دہلی

حج 2026 کے لیے دہلی کے 2071 عازمین کا انتخاب

چیئرپرسن کوثر جہاں نے کہا کہ حج کمیٹی عازمین کو ہر طرح کی سہولیات بروقت فراہم کرنے کے لئے پر عزم

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 months ago
حج 2026 کے لیے دہلی کے 2071 عازمین کا  انتخاب

نئی دلی: حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے حج بیت اللہ 2026 کے عازمین حج کے انتخاب کے لیے آن لائین قرعہ اندازی میں جہاں پورے ہندوستان سے ایک لاکھ عازمین حج کا انتخاب ہوا ہے، وہیں دہلی کے مجموعی طور پر 2071 حج امیدواروں کو اس مقدس سعادت حج بیت اللہ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ منتخب ہونے والے عازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے بتایا کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی 2026 کے عازمین حج کو ہر طرح کی سہولیات بروقت فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ آن لائن قرعہ اندازی کے عمل کے ذریعے حج 2026 کے لیے منتخب ہونے والے 2071 عازمین حج میں مخصوص زمرہ 65 سال سے زیادہ عمر کے 364 اور 65 سال سے زائد عمر کی بنا محرم خواتین مع ایک ساتھی زمرہ میں 2، جبکہ 45 سال اور اس سے زیادہ کی بنا محرم خواتین کے زمرہ میں 21 اور عمومی زمرہ میں 1684 عازمین کا انتخاب ہوا ہے۔ ان تمام عازمین کو اب آئندہ 20 اگست تک حج اخراجات کی پیشگی رقم 152300 روپے فی کس حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر آن لائن یا اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا کے کسی بھی برانچ میں جمع کرنے کے بعد اپنے حج فارم کی پرنٹ کاپی پر دستخط کر کے اور سفید بیک گراؤنڈ کا رنگین فوٹو چسپاں کر کے، حلف نامہ، کینسل چیک، پاسپورٹ کی فوٹو کاپی اور مقررہ پروفارمے میں میڈیکل سرٹیفکیٹ اور دیگر مطلوبہ دستاویزات منسلک کر کے حج کمیٹی کے دفتر، حج منزل میں جمع کرانا ضروری ہے۔

اشفاق احمد عارفی نے بتایا کہ حج کمیٹی عازمین کی سہولیات کے لیے انہیں میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے آصف علی روڈ پر واقع حج منزل میں، دہلی حکومت کے محکمہ صحت کے تعاون سے میڈیکل کیمپ کا اہتمام بھی کرے گی۔ عازمین کسی بھی سرکاری اسپتال، ہیلتھ سینٹر یا محلہ کلینک کے سرکاری ایلوپیتھک ڈاکٹر سے بھی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنوا کر جمع کر سکتے ہیں۔

واضح ہو کہ حج 2026 کے لیے ریاست دہلی میں درخواست گزار عازمین کی تعداد 4973 تھی، جبکہ ریاست دہلی کی مسلم آبادی کے تناسب میں دہلی میں حج عازمین کا کوٹہ 1241 ہے۔ منتخب ہونے والے کل 2071 عازمین میں 834 عازمین کا انتخاب دیگر ریاستوں سے، باقی ماندہ حج کوٹے سے ملنے والی سیٹوں سے ہوا ہے۔(پریس ریلیز)

Recent News

’وندے ماترم‘ پر بحث کے دوران پرینکا گاندھی کا تلخ سوال

’وندے ماترم‘ پر بحث کے دوران پرینکا گاندھی کا تلخ سوال

December 8, 2025
صرف ٹپس کے پیسوں سے 10 لاکھ کی کار خریدلی

صرف ٹپس کے پیسوں سے 10 لاکھ کی کار خریدلی

December 8, 2025
انڈیگو کی حالت بدستورابتر- دہلی سے  234 پروازیں منسوخ

انڈیگو کی حالت بدستورابتر- دہلی سے 234 پروازیں منسوخ

December 8, 2025
چھتیس گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ میں 5  نوجوانوں کی دردناک موت

چھتیس گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ میں 5 نوجوانوں کی دردناک موت

December 7, 2025
نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد  حادثے کی تحقیقات شروع

نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد حادثے کی تحقیقات شروع

December 7, 2025
انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

December 6, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.