Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

28 فروری تک 24 میل اور ایکسپریس ٹرینیں عارضی طور پر منسوخ

شدید سردی اور کہرے کے امکان کے پیش نظر ہندوستانی ریلوے نے بڑا فیصلہ لیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 months ago
تہواروں کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے ریلوےسرگرم

مشرقی وسطی ریلوے (ای سی آر) نے یکم دسمبر سے 28 فروری تک 24 میل اور ایکسپریس ٹرینوں کو عارضی طور پر منسوخ کر دیا ہے۔ ساتھ ہی کئی ٹرینوں کی آمد و رفت میں اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ چیف پبلک رلیشنز آفیسر سرسوتی چندرا نے بتایا کہ کہرا بڑھنے کے ساتھ ہی ٹرینوں کی رفتار کم ہو جاتی ہے اور سگنل ویزیبلٹی بھی متاثر ہوتا ہے۔ ایسے میں ٹرینوں کی آمد و رفت میں پریشانی آتی ہے۔ ایسی صورت میں کئی ٹرینوں کی اوقات میں تبدیلی ضروری ہو جاتی ہے۔ کہرے کی وجہ سے مسافروں کو غیر ضروری دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس لیے ریلوے نے 24 میل اور ایکسپریس ٹرینوں کو عارضی طور پر منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ جن 24 ٹرینوں کا آپریشن منسوخ کیا گیا ہے ان میں پریاگ راج-مظفر پور ایکسپریس، ہاوڑہ-دہرادون اپاسنا ایکسپریس، کولکاتہ-ویرانگانا لکشمی بائی جھانسی ایکسپریس، مالدہ ٹاؤن-نئی دہلی ایکسپریس، برونی-انبالا ایکسپریس، پورنیہ کورٹ-امرتسر جن سیوا ایکسپریس، ڈبروگڑھ-چنڈی گڑھ ایکسپریس، کاماکھیا-گیا ایکسپریس، ہٹیا-آنند وہار ایکسپریس اور ٹاٹا-امرتسر ایکسپریس شامل ہیں۔ ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ عارضی منسوخی کا یہ فیصلہ جامع جائزہ کے بعد لیا گیا ہے، تاکہ شدید کہرے کے دواران کسی بھی قسم کے حادثہ کے امکانات کو صفر کیا جا سکے۔

ریلوے نے کئی ٹرینوں کے دورے میں بھی تخفیف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یعنی کچھ ٹرینیں جو ہفتہ میں 5 دن چلتی تھیں، انھیں ہفتہ میں 2 یا 3 دن ہی چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ قدم بھی کم ویزیبلٹی جیسی حالت میں ریلوے ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر رکھنے کے مقصد سے اٹھایا گیا ہے۔ جن ٹرینوں کے آپریشن میں ریلوے نے تخفیف کا فیصلہ کیا ہے ان میں گوالیر-برونی ایکسپریس، اجمیر-سیالدہ ایکسپریس، ہاوڑہ-کاٹھ گودام باگھ ایکسپریس، کولکاتا-امرتسر ایکسپریس، بھاگلپور-آنند وہار ایکسپریس، کاماکھیا-آنند وہار ایکسپریس، پاٹلی پترا-لکھنؤ ایکسپریس، پاٹلی پترا-گورکھپور ایکسپریس اور ڈبروگڑھ-لال گڑھ اودھ ایکسپریس شامل ہیں۔

Recent News

کشمیر میں موسم کے پیٹرن میں تبدیلی کا اشارہ

کشمیر میں موسم کے پیٹرن میں تبدیلی کا اشارہ

February 22, 2026
ٹرمپ کی  جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

ٹرمپ کی جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

February 22, 2026
ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

February 21, 2026
لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی  سخت تنقید

لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی سخت تنقید

February 21, 2026
ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

February 20, 2026
گجرات میں ایس آئی آر کے بعد  68 لاکھ سے زائد نام خارج

گجرات میں ایس آئی آر کے بعد 68 لاکھ سے زائد نام خارج

February 20, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.