Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست دہلی

پتّے شاہ درگاہ میں کمرے کی چھت گرنے سے 5 افرادجاں بحق

مہلوکین میں 3 خواتین اور 2 مرد شامل-ریسکیو آپریشن میں این ڈی آر ایف کی مدد لی گئی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
10 months ago
پتّے شاہ درگاہ میں کمرے کی چھت گرنے سے 5 افرادجاں بحق

دہلی کے حضرت نظام الدین علاقہ میں آج سہ پہر خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں کم از کم 5 جانیں تلف ہو گئی ہیں۔ واقعہ ہمایوں کی قبر کے پیچھے موجود پتّے شاہ درگاہ میں پیش آیا، جہاں کمرے کی چھت اور اس سے ملحق ایک دیوار منہدم ہو گئی۔ جب چھت گری تو وہاں کم و بیش 16 افراد موجود تھے، جو ملبہ میں دب گئے۔اس حادثہ کے بعد وہاں چیخ و پکار مچ گئی۔ لوگوں کی آواز سن کر قریب میں موجود لوگ اور پولیس والے فوراً وہاں پہنچے۔ فائر بریگیڈ محکمہ کو بھی حادثہ کی اطلاع فوراً دے دی گئی۔ خبر ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے ریسکیو مہم شروع کی اور ملبہ میں دبے لوگوں کو نکال کر ایمس پہنچانا شروع کیا۔ کم و بیش 15 لوگوں کو اسپتال لے جایا گیا جن میں سے 5 کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ دیگر زخمی افراد کا علاج شروع ہو چکا ہے۔ مہلوکین میں 3 خواتین اور 2 مرد شامل بتائے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین اطلاع کے مطابق دہلی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئی ہے۔ پولیس اور فائر بریگیڈ نے بتایا کہ پتّے شاہ درگاہ احاطہ میں موجود ایک کمرے کی چھت گرنے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔ ملبہ کو مستقل ہٹایا جا رہا ہے۔ 15 سے 16 لوگوں کے دبے ہونے کی اطلاع ملی تھی، ان میں سے 5 لوگوں کی موت واقع ہو گئی ہے۔

کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ ریسکیو آپریشن میں این ڈی آر ایف کی بھی مدد لی گئی ہے۔ چونکہ ملبہ کافی زیادہ جمع ہو گیا تھا، اس وجہ سے فائر بریگیڈ ٹیم کو بہت وقت لگ رہا تھا۔ حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے این ڈی آر ایف کو بلایا گیا جس کے ساتھ ’سنیپر ڈاگ‘ بھی تھا۔ اس سے ملبہ میں دبے لوگوں کی تلاش آسان ہو گئی۔

Recent News

بھرت تیواری کی ماں نے روتے ہوئے اپنے بیٹے کے لیے انصاف کی التجا کی

بھرت تیواری کی ماں نے روتے ہوئے اپنے بیٹے کے لیے انصاف کی التجا کی

June 25, 2026
پاسپورٹ محض سفری دستاویز، شہریت کا ثبوت نہیں:حکومت

پاسپورٹ محض سفری دستاویز، شہریت کا ثبوت نہیں:حکومت

June 25, 2026
ہندوستان کے 97 فیصد بچوں کو شدید موسمیاتی خطرات کا سامنا- یونیسیف

ہندوستان کے 97 فیصد بچوں کو شدید موسمیاتی خطرات کا سامنا- یونیسیف

June 25, 2026
اجمیر شریف میں جمعیۃ علماء ہند کا فری میڈیکل کیمپ، 1415 زائرین مستفید

اجمیر شریف میں جمعیۃ علماء ہند کا فری میڈیکل کیمپ، 1415 زائرین مستفید

June 24, 2026
 یکم جنوری 2025 تک آباد تمام جھگی بستیوں کی بازآبادکاری کا دہلی حکومت کا فیصلہ

 یکم جنوری 2025 تک آباد تمام جھگی بستیوں کی بازآبادکاری کا دہلی حکومت کا فیصلہ

June 24, 2026
محرم سے متعلق چھتیس گڑھ وقف بورڈ کی پابندیوں پر عدالت کی پابندی

محرم سے متعلق چھتیس گڑھ وقف بورڈ کی پابندیوں پر عدالت کی پابندی

June 24, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.