Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

آلودگی کے سبب 80 فیصد لوگ دہلی چھوڑنے کے خواہش مند

لوگ اب ایسے شہروں میں رہنا چاہتے ہیں جہاں ہوا صاف ہو اور فیکٹریوں یا دھول و دھوئیں سے بھرا ماحول نہ ہو

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
8 months ago
آلودگی کے سبب 80 فیصد لوگ دہلی چھوڑنے کے خواہش مند

نئی دہلی: ایک سروے کے مطابق دہلی-این سی آر کے 80 فیصد سے زائد لوگ مسلسل کھانسی، تھکن اور سانس میں جلن جیسی مشکلات سے دوچار ہیں۔ یہ حقیقت ’سمیٹن پلس اے آئی‘ کے سروے میں سامنے آئی ہے۔ سروے کے مطابق گزشتہ ایک سال میں 68.3 فیصد لوگوں کو آلودگی سے جڑی بیماریوں کے لیے طبی مدد لینی پڑی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار بتاتے ہیں راجدھانی میں فضائی آلودگی اب صرف ایک موسم یا محکمۂ موسمیات کا مسئلہ نہیں رہا بلکہ ایک سنگین ’صحت بحران‘ بن چکا ہے۔ دہلی-این سی آر میں ہوا اتنی خراب ہو چکی ہے کہ لوگ گھر سے باہر نکلنے سے پرہیز کرنے لگے ہیں۔ سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ 76.4 فیصد لوگوں نے روزمرہ کی بیرونی سرگرمیاں کافی کم کر دی ہیں۔ کئی خاندانوں کا کہنا ہے کہ بچوں کو روز باہر کھیلنے دینا تو دور، اب اسکول بھیجنے سے بھی ڈر لگتا ہے۔ مسلسل دھند اور بدبو بھری ہوا نے لوگوں کو گھروں میں قید کر دیا ہے۔

دہلی، گڑگاؤں، نوئیڈا، غازی آباد اور فرید آباد کے 4,000 رہائشیوں پر کیے گئے اس سروے نے ایک ایسا سچ سامنے لایا ہے جسے جان کر کوئی بھی فکر میں پڑ جائے۔ رپورٹ بتاتی ہے کہ شہر اب کسی بیرونی خطرے سے نہیں بلکہ اپنی ہی خراب ہوا سے نبرد آزما ہے۔ سب سے حیران کرنے والی بات تو یہ ہے کہ 79.8 فیصد لوگ یا تو این سی آر چھوڑ چکے ہیں یا اسے چھوڑنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اتنا ہی نہیں، 33.6 فیصد لوگ سنجیدگی سے شہر چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں اور 31 فیصد لوگ اس بارے میں سرگرمی کے ساتھ غور کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں 15.2 فیصد رہائشی پہلے ہی دوسرے شہروں میں جا بسے ہیں۔ کئی خاندانوں نے تو نئے گھر دیکھنا، بچوں کے اسکول تلاش کرنا اور نئے شہروں میں ممکنہ مقامات دیکھنا بھی شروع کر دیا ہے۔

سروے میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ لوگ اب ایسے شہروں میں رہنا چاہتے ہیں جہاں ہوا صاف ہو اور فیکٹریوں یا دھول و دھوئیں سے بھرا ماحول نہ ہو۔ پہاڑی علاقے اور چھوٹے شہر لوگوں کی پہلی پسند بن رہے ہیں۔ کئی لوگ کہتے ہیں کہ ہم ایسے شہر میں رہنا چاہتے ہیں جہاں سانس لینے کے لیے ایپ چیک کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔ حقیقت یہ بھی ہے کہ فضائی آلودگی نے دہلی-این سی آر کے متوسط طبقے کی جیب پر زبردست اثر ڈالا ہے۔ 85.3 فیصد خاندانوں نے کہا کہ آلودگی سے گھریلو اخراجات بڑھ گئے ہیں۔ 41.6 فیصد لوگوں نے اعتراف کیا ہے کہ آلودگی کی وجہ سے ان پر شدید مالی دباؤ پڑا ہے۔ ماسک، ایئر پیوریفائر، ادویات وغیرہ مل کر گھریلو بجٹ بگاڑ رہے ہیں۔

Recent News

شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

نیٹ-یو جی امیدواروں کی او ایم آر شیٹ میں تضاد سے متعلق درخواست خارج

August 7, 2026
مسلسل بارش نے دہلی-این سی آر کو کیا بے حال

مسلسل بارش نے دہلی-این سی آر کو کیا بے حال

August 7, 2026
اتر پردیش کےمدارس میں کامل و فاضل کی اسناد بند لیکن سابقہ طلبا کی ڈگریا ں اثرانداز نہیں

اتر پردیش کےمدارس میں کامل و فاضل کی اسناد بند لیکن سابقہ طلبا کی ڈگریا ں اثرانداز نہیں

August 7, 2026
عتیق احمد کے بیٹے آبان سمیت 2 افراد  سڑک حادثے میں جاں  بحق

عتیق احمد کے بیٹے آبان سمیت 2 افراد سڑک حادثے میں جاں بحق

August 6, 2026
حب الوطنی کا معیار وندے ماترم نہیں ہو سکتا : جماعت اسلامی ہند

حب الوطنی کا معیار وندے ماترم نہیں ہو سکتا : جماعت اسلامی ہند

August 6, 2026
اتر پردیش میں خستہ حال  مکان منہدم ہونے سے ایک ہی کنبہ کے 6 افراد کی موت

اتر پردیش میں خستہ حال مکان منہدم ہونے سے ایک ہی کنبہ کے 6 افراد کی موت

August 6, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.