Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں عام انتخاب کے اعلان کے بعد سیاسی قتل کا نیا دور شروع

’انقلاب منچ‘ کے لیڈر عثمان ہادی کے بعد اب جرائم پیشوں نے کھلنا میں سکندر مطلب کا گولی مار کر قتل کر دیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 months ago
بنگلہ دیش میں عام انتخاب کے اعلان کے بعد سیاسی قتل کا  نیا دور شروع

بنگلہ دیش میں عام انتخاب کے اعلان کے بعد سیاسی قتل کا ایک نیا دور شروع ہو گیا ہے۔ ’انقلاب منچ‘ کے لیڈر عثمان ہادی کے بعد اب جرائم پیشوں نے کھلنا میں سکندر مطلب کا گولی مار کر قتل کر دیا ہے۔ سکندر نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے ورکرس فورس کے سربراہ عہدہ پر قابض تھے۔ یہ پارٹی طلبا لیڈر ناہید اسلام کی ہے۔ ناہید بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کے تختہ پلٹ کا اہم چہرہ رہا ہے۔

مقامی میڈیا کے حوالہ سے ہندی نیوز پورٹل ’ٹی وی 9 بھارت وَرش‘ نے بتایا ہے کہ 22 دسمبر کو کھلنا میں انتخابی تشہیر کے دوران سکندر کو دن دہاڑے گولی مار دی گئی، جس کے بعد سکندر کو قریبی اسپتال میں لے جایا گیا۔ مقامی پولیس تھانہ سونڈانگا کے انچارج رفیق الاسلام نے گولی مارے جانے کی تصدیق کی ہے، حالانکہ سکندر کی موت سے متعلق پولیس کا آفیشیل بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ بیشتر میڈیا اداروں نے اس کی حالت سنگین بتائی ہے، لیکن کچھ مقامی میڈیا اداروں نے بتایا ہے کہ علاج کے دوران سکندر کا انتقال ہو گیا۔

’جاگو 24‘ نیوز کے مطابق سکندر کے سر اور گردن پر گولی ماری گئی ہے۔ واقعہ کے بعد سے حملہ آوار فرار ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ناقہ بندی کی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ سکندر کا قتل بھی عثمان ہادی والے انداز میں کیا گیا ہے۔ عثمان کو بھی سر میں ہی گولی ماری گئی تھی۔

سکندر کو گولی مارے جانے کے بعد این سی پی نے اس بارے میں جانکاری سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ این سی پی لیڈر محمودہ متو نے مطلع کیا کہ ’’این سی پی کے کھلنا ڈویژن چیف اور این سی پی ورکرس فورس کے سنٹرل کنوینر مطلب سکندر کو کچھ دیر پہلے گولی مار دی گئی۔ انھیں سنگین حالت میں کھلنا میڈیکل کالج لے جایا گیا ہے۔

Recent News

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

February 21, 2026
لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی  سخت تنقید

لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی سخت تنقید

February 21, 2026
ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

February 20, 2026
گجرات میں ایس آئی آر کے بعد  68 لاکھ سے زائد نام خارج

گجرات میں ایس آئی آر کے بعد 68 لاکھ سے زائد نام خارج

February 20, 2026
بہارکے 42اراکین اسمبلی کو پٹنہ ہائی کورٹ کا نوٹس

بہارکے 42اراکین اسمبلی کو پٹنہ ہائی کورٹ کا نوٹس

February 19, 2026
ملک میں آج سے رمضان المبارک کا باقاعدہ آغاز

ملک میں آج سے رمضان المبارک کا باقاعدہ آغاز

February 19, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.