Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

دہلی-این سی آر میں پٹرول-ڈیزل کے بعد پھر سی این جی 2 روپے مہنگی

ماہرین کا خیال ہے کہ سڑکوں کے ذریعے اشیائے ضروریہ کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافے کے باعث بازار میں پھل، سبزیاں اور دیگر اشیاء مہنگی ہو سکتی ہیں

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
43 minutes ago
دہلی-این سی آر میں 3 دن میں 2 بار مہنگی ہوئی سی این جی

ملک میں مہنگائی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے خاص طور سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گویا گھوڑے پر سوار سرپٹ بھاگ رہی ہیں۔ عوام پہلے ہی پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان تھے، اب سی این جی بھی عام آدمی کی جیب خالی کر رہی ہے۔ آج (منگل) دہلی میں سی این جی کی قیمت میں 2 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ راجدھانی علاقے میں پیر تک سی این جی کی قیمت 81.09 روپے تھی۔ اب 2 روپے اضافے کے بعد دہلی میں سی این جی 83.09 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگی۔

عام لوگوں کے لئے یہ بڑا جھٹکا اس لئے ہے کیونکہ گزشتہ 12 دنوں میں چوتھی بار سی این جی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ آج (26 مئی) قیمت میں اضافے سے پہلے ہفتہ (23 مئی) کو بھی سی این جی ایک روپئے مہنگی ہوئی تھی۔ اس وقت قیمت 80.09 روپئے سے بڑھ کر 81.09 روپئے ہوگئی تھی۔ پورے مئی ماہ کی بات کریں تو اب تک 4 بار قیمتوں میں اضافہ کیا جا چکا ہے۔ لگاتار بڑھتی قیمتوں سے گاڑی چلانے والوں کا بجٹ بگڑ گیا ہے۔

سی این جی کی قیمت بڑھنے سے اب آٹو-رکشہ، ٹیکسیوں اور سی این جی سے چلنے والی پرائیویٹ گاڑیوں سے سفر کرنا کافی مہنگا ہو جائے گا۔ دہلی اور ممبئی جیسے بڑے شہروں میں بسوں اور کیب کا ایک بہت بڑا حصہ سی این جی پر ہی انحصار کرتا ہے، اس لئے اس اضافے کا براہ راست اثر عوامی ٹرانسپورٹ کے کرائے پر پڑے گا اور روز آنے جانے والے عام لوگوں کی جیب مزید کٹے گی۔ پٹرول-ڈیزل اور سی این جی کی قیمتوں میں ہو رہے اس اضافے سے مال برداری کا خرچ بڑھ جائے گا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ سڑکوں کے ذریعے اشیائے ضروریہ کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافے کے باعث اوپن مارکیٹ میں پھل، سبزیاں اور دیگر اشیاء مہنگی ہو سکتی ہیں جس کا براہ راست اثر ہر گھر کے کچن کے بجٹ پر پڑے گا۔

Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.