Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

تاجکستان، ازبکستان اور ترکمانستان کے بعد قزاقستان میں بھی برقع پہننے پر پابندی

نئے قانون میں کسی مذہب کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ پھر بھی مانا یہی جا رہا ہے کہ یہ اصول خصوصی مذہبی لباس کو متاثر کر سکتا ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 weeks ago
تاجکستان، ازبکستان اور ترکمانستان کے بعد قزاقستان میں بھی برقع پہننے پر پابندی

اب قزاقستان میں بھی خواتین اپنا چہرہ نہیں چھپا پائیں گی۔ ملک میں خواتین کے عوامی مقامات پر نقاب یا چہرہ پوری طرح سے ڈھکنے والے کسی بھی لباس پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں نئے قانون پر قزاقستان کے صدر قاسم جومارٹ ٹوکایف نے گزشتہ پیر کو دستخط کیا۔ اس فیصلہ پر کچھ لوگوں نے اعتراض بھی ظاہر کیا ہے، لیکن یہ قانون نافذ ہو چکا ہے۔

قزاقستان میں نقاب پر پابندی اس لیے حیرت انگیز قدم ہے، کیونکہ وہاں 70 فیصد آبادی مسلم ہے اور اسلام میں خواتین کے لیے حجاب یا نقاب ضروری ہے۔ حالانکہ حکومت نے اپنے قانون میں کسی مذہب یا مذہبی لباس کا سیدھے طور پر ذکر نہیں کیا ہے۔ پھر بھی مانا یہی جا رہا ہے کہ یہ اصول خصوصی مذہبی لباس کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس قانون میں کچھ چھوٹ بھی دی گئی ہے، مثلاً اگر کوئی بیمار ہے، موسم بہت خراب ہے، کوئی کھیل یا ثقافتی پروگرام ہے، تو ایسے وقت میں چہرہ چھپانے کی اجازت ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ قزاقستان سے قبل تاجکستان، ازبکستان اور ترکمانستان جیسے ممالک میں بھی نقاب یا برقع پہننے پر پابندی عائد ہو چکی ہے۔ اب قزاقستان بھی انہی ممالک کی راہ پر چل پڑا ہے۔ حکومت کے اس فیصلے پر وہاں کے مذہبی اداروں کا سخت رد عمل لازمی ہے۔ حالانکہ قزاقستان کے صدر ٹوکایف نے چہرہ چھپانے سے متعلق بنے نئے قانون کو ملک کی روایتی شناخت کو فروغ دینے والا قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چہرہ چھپانے والے لباس کی جگہ لوگ ملک کے روایتی لباس پہنیں، جو ہماری ثقافت کو اچھی طرح ظاہر کرتے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کی جمہوریت کو برقرار رکھنا لازمی ہے، اس لیے یہ قانون اہمیت کا حامل ہے۔ غور کرنے والی بات یہ بھی ہے کہ 2023 میں قزاقستان حکومت نے اسکولوں میں حجاب اور نقاب پہننے پر روک لگا دی تھی۔ اس فیصلے کی کئی طالبات نے مخالفت بھی کی تھی، اور اب تو عوامی مقامات پر کوئی بھی خاتون اپنا چہرہ چھپانے والا لباس زیب تن نہیں کر پائے گی۔

Recent News

عمرہ زائرین کیلئے سعودیہ کے نئے رہنما اصول جاری

عمرہ زائرین کیلئے سعودیہ کے نئے رہنما اصول جاری

July 17, 2025
عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس کے اندر ’آزاد فلسطین‘ کا نعرہ

عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس کے اندر ’آزاد فلسطین‘ کا نعرہ

July 16, 2025
جنسی جرائم کی روک تھام کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت: جماعت اسلامی ہند

جنسی جرائم کی روک تھام کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت: جماعت اسلامی ہند

July 15, 2025
بہار میں ووٹر لسٹو ں کی خصوصی گہری نظرثانی  مہم جاری

بہار میں ووٹر لسٹو ں کی خصوصی گہری نظرثانی مہم جاری

July 15, 2025
بھگونت مان حکومت نے ’انسداد جرم برائے پنجاب پاکیزہ صحیفہ بل 2025‘ کو منظوری دے دی

بھگونت مان حکومت نے ’انسداد جرم برائے پنجاب پاکیزہ صحیفہ بل 2025‘ کو منظوری دے دی

July 14, 2025
بہار کے پسماندہ ضلعوں کے لئے ریاستی حکومت کی سبھی تجاویز پر نیتی آیوگ کی مہر

بہار میں مفت بجلی کی کوئی تجویز نہیں

July 14, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.