Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home Breaking News

مصنوعی ذہانتAI: کیا انسان کی ضرورت ختم ہو رہی ہے؟

مصنوعی ذہانت تیزی سے مختلف شعبوں میں قدم جما رہی ہے اور انسانی کردار کو نئی شکل دے رہی ہے۔ البانیہ نے ایک اے آئی وزیر بھی تعینات کر دیا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ مستقبل میں انسان کی حیثیت اور فیصلہ سازی کا کردار کہاں باقی رہے گا؟

affan by affan
9 months ago
مصنوعی ذہانتAI: کیا انسان کی ضرورت ختم ہو رہی ہے؟

مصنوعی ذہانت (اے آئی) آج دنیا میں سب سے زیادہ زیر بحث موضوع بن چکی ہے۔ کوئی اسے انسانی ترقی کی معراج قرار دیتا ہے تو کوئی اس کے ممکنہ خطرات سے خوفزدہ ہے۔ سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں کتنی نوکریاں ختم کرے گی اور انسان کا کردار کہاں باقی رہے گا۔ اس سوال کا درست جواب فی الحال ممکن نہیں، لیکن یہ حقیقت مسلم ہے کہ اے آئی تیزی سے زندگی کے ہر شعبے میں داخل ہو رہی ہے اور انسانی کردار بدل رہی ہے۔

اسی پس منظر میں البانیہ نے ایک غیر معمولی قدم اٹھایا اور دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر “ڈیئلا” کو تقرری دے دی۔ یہ صرف تکنیکی پیش رفت نہیں بلکہ سیاسی اور سماجی سطح پر انقلاب کی حیثیت رکھتی ہے۔ ڈیئلا نے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ وہ کسی کی جگہ لینے نہیں آئی بلکہ انسانوں کی مدد کے لیے ہے۔ یہ بیان حوصلہ افزا ضرور ہے لیکن اس کے ساتھ کئی خدشات بھی جنم لیتے ہیں کہ کیا مستقبل میں پارلیمان، عدلیہ اور انتظامیہ بھی روبوٹس کے سپرد ہو جائیں گے؟

آج کے روبوٹس جذبات سے عاری ہیں اور صرف وہی کرتے ہیں جو ان میں فیڈ کیا جاتا ہے۔ اس کے فائدے بھی ہیں جیسے بدعنوانی کا خاتمہ، سرکاری دفتروں میں تاخیر کا خاتمہ اور عدالتی فیصلوں میں تیزی۔ مگر سوال یہ ہے کہ کب تک اور کس قیمت پر؟ اگر انسان کا کردار محدود ہوتا گیا تو سب سے بڑا نقصان بھی اسی کو ہوگا۔

حقیقت یہ ہے کہ ترقی اچھی چیز ہے لیکن اگر وہ انسان کو غیر ضروری بنا دے تو یہ خطرے کی گھنٹی ہے۔ مستقبل میں ہمیں ایسا توازن قائم رکھنا ہوگا کہ ٹیکنالوجی ترقی کرے لیکن انسان اپنی حیثیت، جذبات اور اخلاقیات کے ساتھ باقی رہے۔ بصورت دیگر ہم ایک ایسی دنیا چھوڑ جائیں گے جو ترقی یافتہ تو ہوگی مگر انسانیت سے خالی۔

read more….qaumiawaz.com

Recent News

کویت   پر ایرانی ڈرون حملے میں ہندوستانی شہری ہلاک

کویت پر ایرانی ڈرون حملے میں ہندوستانی شہری ہلاک

June 4, 2026
جماعت اسلامی ہندکی جانب سے  یوپی مدرسہ ایکٹ  کو برقرار ررکھنےکے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

جماعت اسلامی ہند نے دہلی آتشزدگی سانحہ پر تعزیت کا کیا اظہار

June 4, 2026
دہلی کے مالویہ نگر واقع ہوٹل میں لگی ہولناک آگ نے دردناک باب لکھ دیا

دہلی کے مالویہ نگر واقع ہوٹل میں لگی ہولناک آگ نے دردناک باب لکھ دیا

June 4, 2026
اب 21 جون کو ہونے والے  نیٹ امتحان کا پیپر لیک ہونے کا دعویٰ

اب 21 جون کو ہونے والے نیٹ امتحان کا پیپر لیک ہونے کا دعویٰ

June 4, 2026
خان سر کوچنگ سینٹر کو اڑانے کی دھمکی

خان سر کوچنگ سینٹر کو اڑانے کی دھمکی

June 3, 2026
حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد حجاج کرام کی وطن واپسی شروع

حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد حجاج کرام کی وطن واپسی شروع

June 3, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.