Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست بہار

بہار اسمبلی انتخاب میں اے آئی ایم آئی ایم 5 سیٹوں پر کامیاب

اے آئی ایم آئی ایم نے بی جے پی، جنتا دل یو، کانگریس اور آر جے ڈی امیدواروں کو شکست دی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 months ago
بہار میں چپکے سے این آر سی نافذ کر نے  کا اسدالدین اویسی کاالزام

پٹنہ:بہار اسمبلی انتخاب میں این ڈی اے کی بہترین کارکردگی اور مہاگٹھ بندھن کی مایوس کن کارکردگی کے درمیان اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم (آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین) کی ’پتنگ‘ (انتخابی) پچھلی بار کی طرح ہی اس بار بھی شاندار پرواز بھرتی نظر آئی۔ آئی ایم آئی ایم نے 2020 کے اسمبلی انتخاب میں 5 سیٹیں جیتی تھیں۔ اس بار بھی اسے 5 سیٹوں پر جیت مل چکی ہے اور اس کے لیے اے آئی ایم آئی ایم نے بی جے پی، جنتا دل یو، کانگریس اور آر جے ڈی امیدواروں کو شکست دی ہے۔ یعنی 5 سیٹوں پر 4 بڑی پارٹیوں کے امیدواروں کو شکست دے کر اویسی کی پارٹی نے فتح کا پرچم لہرایا ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق بہار میں اے آئی ایم آئی ایم کا ووٹ شیئر تقریباً 2 فیصد ہے۔

جوکی ہاٹ سیٹ پر اے آئی ایم آئی ایم امیدوار محمد مرشد عالم (83737 ووٹ) نے 28803 ووٹوں کے فرق سے جنتا دل یو امیدوار منظر عالم کو شکست دی۔ اس سیٹ پر تیسرا مقام جَن سوراج پارٹی کے امیدوار سرفراز عالم نے حاصل کیا، جنھیں 35 ہزار سے زائد ووٹ ملے۔ بہادر گنج سیٹ پر اے آئی ایم آئی ایم امیدوار محمد توصیف عالم نے کانگریس امیدوار محمد مصور عالم کو شکست دی۔ توصیف کو 87315 ووٹ ملے اور انھوں نے 28726 ووٹوں سے جیت حاصل کی۔ ایل جے پی (ر) امیدوار محمد کلیم الدین تیسرے مقام پر رہے، جنھیں 57 ہزار سے زائد ووٹ ملے۔ اسی طرح کوچادھامن سیٹ سے اے آئی ایم آئی ایم امیدوار سرور عالم نے آر جے ڈی امیدوار مجاہد عالم کو 23 ہزار سے زائد ووٹوں سے ہرایا۔ سرور عالم کو 81 ہزار 860 ووٹ ملے۔ بی جے پی کی بینا دیوی 44858 ووٹوں کے ساتھ تیسرے مقام پر رہیں۔

امور اسمبلی سیٹ پر امید کے مطابق بہار اے آئی ایم آئی ایم صدر اخترالایمان نے کامیابی کا پرچم لہرایا۔ انھوں نے 100836 ووٹ حاصل کیے اور تقریباً 39 ہزار ووٹوں کے فرق سے جنتا دل یو امیدوار صبا ظفر کو شکست دی۔ صبا ظفر کو تقریباً 62 ہزار ووٹ ملے۔ کانگریس امیدوار عبدالجلیل مستان 52791 ووٹوں کے ساتھ تیسرے مقام پر رہے۔ بائسی سیٹ پر بھی اے آئی ایم آئی ایم نے جیت حاصل کی۔ یہاں سے پارٹی امیدوار غلام سرور نے بی جے پی امیدوار ونود کمار کو 27251 ووٹوں سے ہرایا۔ سرور کو جہاں 92766 ووٹ ملے، وہیں ونود کو 65515 ووٹ حاصل ہوئے۔ آر جے ڈی امیدوار عبدالسبحان 56 ہزار ووٹوں کے ساتھ تیسرے مقام پر رہے۔

Recent News

لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں  بڑا قدم

لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں بڑا قدم

March 14, 2026
کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

March 14, 2026
بیوی نے کال کاٹ کر شوہر کو  ڈیجیٹل آریسٹ  سے بچایا!آپ بھی رہیں ہوشیار

گیس کنکشن کاٹنے کی دھمکی دے کر خاتون سے تقریباً 3 لاکھ روپے کی ٹھگی

March 13, 2026
تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

March 13, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

این سی ای آر ٹی کتاب تنازعہ پر سپریم کورٹ سخت

March 12, 2026
آبنائے ہرمز میں ہندوستان آ رہے جہاز پر ایران  کا حملہ

آبنائے ہرمز میں ہندوستان آ رہے جہاز پر ایران کا حملہ

March 12, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.