Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عرب ممالک

علی خامنہ ای کے سینئر مشیر علی شمخانی محفوظ-اسرائیلی حملے میں شہادت کی تردید

سپریم لیڈر کے نام  پیغام میں علی شمخانی نےخود اعلان کیا کہ ’وہ زندہ ہیں اور زخمی حالت میں ہیں اور فتح کا سورج قریب ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 year ago
علی خامنہ  ای  کے  سینئر مشیر علی شمخانی محفوظ-اسرائیلی حملے میں شہادت کی تردید

نئی دہلی :ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای  کے انتہائی قریبی اور سینئر مشیر علی شمخانی اسرائیلی حملے میں شہید نہیں ہوئے ہیں، بلکہ وہ زندہ ہیں اور زخمی حالت میں ہیں۔ ایرانی میڈیا ’پریس ٹی وی‘ کے مطابق علی شمخانی نے جمعہ کے روز سپریم لیڈر کے نام ایک پیغام جاری کیا جو کہ ’نور نیوز‘ میں شائع ہوا ہے۔ اس پیغام میں شمخانی نے اعلان کیا کہ ’فتح کا سورج قریب ہے‘۔

شمخانی کا جو بیان ایرانی میڈیا میں شائع کیا گیا ہے، اس میں انھوں نے کہا ہے کہ ’’میں زندہ ہوں، اور اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہوں۔‘‘ ساتھ ہی وہ کہتے ہیں کہ ’’فتح کا سورج قریب ہے۔ ایران کا نام ہمیشہ کی طرح تاریخ میں چمکتا رہے گا اور شہداء کی مسکراہٹیں ہمارے مستقبل کی عکاسی کریں گی۔‘‘ اس بیان نے ان اسرائیلی دعووں کو غلط ثابت کر دیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ سپریم لیڈر کے ’دایاں ہاتھ‘ شمخانی ایئر اسٹرائیک میں ہلاک ہو گئے۔ شمخانی کا یہ بیان علی خامنہ ای کے لیے راحت بھری خبر ہے، کیونکہ خود انھوں نے اپنے زندہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ شمخانی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ اسرائیلی اسٹرائیک میں وہ زخمی ہوئے ہیں، مرے نہیں ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا ’فارس نیوز‘ نے علی شمخانی کا پورا بیان شائع کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ شمخانی ابھی زندہ ہیں۔ 5 دن قبل ایک اسٹرائیک میں وہ زخمی ہوئے تھے، یہ اسٹرائیک موساد نے کیا تھا۔ ایرانی میڈیا میں شمخانی کا بیان سامنے آنا ایران حامیوں کے لیے تقویت بھری خبر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شمخانی اسرائیلی حملے میں بری طرح زخمی ہوئے تھے اور فی الحال ان کا علاج ڈاکٹروں کی سخت نگرانی میں جاری ہے۔

واضح رہے کہ شمخانی کا عہدہ ویسے تو ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر کا ہے، لیکن انھیں خامنہ ای کا سب سے قریبی تصور کیا جاتا ہے۔ شمخانی کے ذمہ جوہری منصوبہ بھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جس انداز میں ان کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی تھی، ایران کافی پریشان ہو گیا تھا۔ ویسے شمخانی ایران کے کئی بڑے محکموں میں کام کر چکے ہیں۔ خامنہ ای کے مشیر بننے سے قبل شمخانی ایران کی اعلیٰ قومی سیکورٹی کونسل کے سکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔ شمخانی کا بنیادی کام صدر اور سپریم لیڈر کے درمیان ربط قائم کرنا بھی ہے۔ اسی لیے شمخانی کے زندہ ہونے کی خبر ایران کے لیے راحت انگیز اور اسرائیل کے لیے فکر انگیز ہے۔ ایران اب جارحانہ طریقے سے اپنی جوہری پروگرام کو آگے بڑھا سکتا ہے۔ امریکہ نے یہ پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ ایران جوہری بم بنانے کے بہت قریب ہے، صرف اسے علی خامنہ ای کی اجازت درکار ہے۔

Recent News

سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی باشندوں کو  چوکس رہنے کا مشورہ

سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی باشندوں کو چوکس رہنے کا مشورہ

October 9, 2026
بیکٹیریل انفیکشن کے علاج میں اہم پیش رفت

ادویات کی فروخت بڑھانے کے لیے ڈاکٹروں کو تحائف دینے پرسپریم کورٹ سخت

October 9, 2026
معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

October 8, 2026
پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

October 9, 2026
تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

October 8, 2026
آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں  25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

October 7, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.