Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

آنند مٹھ کے مہاراج دتاگیری گرو پر عصمت دری کا الزام

جنسی، ذہنی، جسمانی اور مالی استحصال کرنے کی خاتون کی شکایت پرمقدمہ درج

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 months ago
آنند مٹھ کے مہاراج دتاگیری گرو پر  عصمت دری  کا الزام

ممبئی :/21 جولائی (ایجنسیز)مہاراشٹرا کے ضلع امراوتی میں واقع چندور ریلوے کے آنند مٹھ سے وابستہ مہاراج دتاگیری گرو جے رام جی مہاراج کے خلاف ایک خاتون نے تقریباً دس برس تک جنسی، ذہنی، جسمانی اور مالی استحصال کا الزام عائد کیا ہے۔ متاثرہ خاتون کی شکایت پر چندور ریلوے پولیس نے پوکسو ایکٹ، عصمت دری اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ ملزم واردات کے بعد سے فرار بتایا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی پہلی ملاقات 2014 میں ایک مذہبی پروگرام کے دوران ملزم سے ہوئی تھی۔ خاتون کا الزام ہیکہ ملزم نے اس کا اعتماد حاصل کرنے کے بعد اگست 2016 میں اسے آنند مٹھ بلایا، جہاں اس کی مرضی کے خلاف زبردستی جنسی تعلق قائم کیا اور مزاحمت کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ 2016 سے 30 مئی 2026 تک ملزم نے شادی اور خوشحال زندگی کا جھانسہ دیکر متعدد مرتبہ اس کا جنسی استحصال کیا۔ خاتون کا یہ بھی الزام ہے کہ اس عرصہ کے دوران اسے ذہنی، جسمانی اور مالی طور پر بھی نشانہ بنایا گیا۔ بعدازاں اس کی شادی ہونے کے باوجود ملزم مسلسل رابطے میں رہا اور اسے اپنے شوہر سے طلاق لینے پر آمادہ کرتا رہا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق طلاق کے بعد اسے آنند مٹھ میں بیوی جیسا درجہ دے کر رکھا گیا اور عقیدت مندوں سے چندہ اور رقوم جمع کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔ اس کا الزام ہیکہ جمع ہونے والی رقم ملزم اپنے ذاتی اخراجات پر خرچ کرتا تھا۔ بعد میں اسے مٹھ سے نکال دیا گیا۔

شکایت کے مطابق 19 جون 2026 کو جب خاتون دوبارہ آنند مٹھ پہنچی تو ملزم نے مبینہ طور پر عقیدت مندوں کے سامنے اس کی توہین کی، اس کے ساتھ بدسلوکی اور مارپیٹ کی، جان سے مارنے کی دھمکی دی اور مٹھ سے نکال دیا۔چندور ریلوے پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر سریش مسکے نے تصدیق کی ہے کہ متاثرہ خاتون کی شکایت کی بنیاد پر دتاگیری گرو جے رام جی مہاراج کے خلاف پوکسو ایکٹ، عصمت دری اور بھارتیہ نیائے سنہتا (BNS) کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد سے ملزم فرار ہے۔ اس کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جو مختلف ممکنہ مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Recent News

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

October 8, 2026
پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

October 8, 2026
تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

October 8, 2026
آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں  25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

October 7, 2026
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف  ایف آئی آر

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف ایف آئی آر

October 7, 2026
جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

October 6, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.