Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ

بین الاقوامی فوجداری عدالت نے کہا کہ غزہ کی شہری آبادی کو جان بوجھ کرخوراک، پانی و طبی سامان سےمحروم رکھا گیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 year ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ

بین الاقوامی فوجداری عدالت (انٹرنیشنل کریمنل کورٹ) نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نینتن یاہو، سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور حماس کے فوجی کمانڈر محمد ضیف کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ محمد ضیف کے حوالے سے اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہو چکا ہے۔ حالانکہ حماس نے محمد ضیف کی موت سے متعلق کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق ایک پری ٹرائل چیمبر نے عدالت کے دائرۂ اختیار میں اسرائیلی چیلنجوں کو مسترد کر دیا تھا۔ اس کے بعد بنجامن نیتن یاہو اور یوو گیلنٹ کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔
تین ججوں کے پینل نے نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ جاری کرنے کے اپنے تازہ متفقہ فیصلے میں لکھا ہے کہ ’’اس بات پر یقین کرنے کی معقول بنیادیں موجود ہیں کہ دونوں افراد نے جان بوجھ کر غزہ کی شہری آبادی کو ان چیزوں سے محروم رکھا جو ان کی بقا کے لیے ناگزیر ہیں، بشمول خوراک، پانی، ادویات و طبی سامان، نیز ایندھن اور بجلی۔
عدالتی فیصلے کے بعد نیتن یاہو اور دیگر اسرائیلی رہنماؤں نے آئی سی سی (انٹرنیشنل کریمنل کورٹ) کے چیف پرازیکیوٹر کریم خان کی جانب سے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کو توہین آمیز اور دشمنی پر مبنی قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی پرازیکیوٹر پر تنقید کی اور حماس کے خلاف اسرائیل کے لیے دفاع کے حق کی حمایت کا اظہار کیا۔ دوسری جانب حماس نے بھی اس درخواست کی مذمت کی۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کو ویٹو کر دیا ہے۔ اس تجویز کے مطابق غزہ میں جنگ کو فوری طور پر، غیر مشروط اور مستقل طور پر ختم کیا جانا چاہیے۔ ساتھ ہی تمام یرغمالیوں کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔ سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 ارکان نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ واضح ہو کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 44 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک لاکھ 4 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ ہلاک ہونے والے فلسطینیوں میں 17 ہزار سے زائد بچے ہیں۔

Prev Post

Recent News

کشمیر میں موسم کے پیٹرن میں تبدیلی کا اشارہ

کشمیر میں موسم کے پیٹرن میں تبدیلی کا اشارہ

February 22, 2026
ٹرمپ کی  جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

ٹرمپ کی جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

February 22, 2026
ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

February 21, 2026
لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی  سخت تنقید

لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی سخت تنقید

February 21, 2026
ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

February 20, 2026
گجرات میں ایس آئی آر کے بعد  68 لاکھ سے زائد نام خارج

گجرات میں ایس آئی آر کے بعد 68 لاکھ سے زائد نام خارج

February 20, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.